کینسرکوشکست دینے والی خواتین ڈبلو ڈبلوای میں شامل

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 25-10-2021
 کینسرکوشکست دینے والی خواتین ڈبلو ڈبلوای میں شامل
کینسرکوشکست دینے والی خواتین ڈبلو ڈبلوای میں شامل

 

 

ریاض:کینسر کو شکست دینے والی چار سعودی خواتین کو ریاض سیزن کے دوران ڈبلو ڈبلوای(WWE)ریسلنگ رنگ میں لا کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔

کینسر کو شکست د ینے پر چاروں سعودی خواتین کو منفرد طریقے سے اعزاز دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ تفریحات نے تقریب کا اہتمام کیا، اس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ رنگ میں پہنچنے پر چاروں خواتین کا پرجوش استقبال کیا گیا۔یاد رہے کہ اکتوبر میں چھاتی کے کینسر سے متعلق آگہی مہم چلائی جاتی ہے۔

اسے ’گلابی اکتوبر‘ کے نام سے یاد کیا جا رہا ہے۔ 40 برس اور اس سے زیادہ عمر کی خواتین میں سینے کا کینسر عام ہے۔ ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں مملکت میں سینے کے کینسر کی بروقت دریافت کا تناسب کافی کم ہے جو خواتین اس عارضے میں مبتلا ہوجاتی ہیں بیشتر زندگی کی بازی ہار جاتی ہیں۔

شفا کے امکانات کم ہوجاتے ہیں اور علاج کی لاگت بڑھ جاتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کینسر کا پتہ ابتدائی مرحلے میں میموگرام کے ذریعے لگا لیا جائے تو ایسی صورت میں اس سے شفا کے امکانات بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔