سعودی فٹبال ٹیم مالدیپ میں

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 19-02-2022
سعودی عرب کی خواتین فٹبال ٹیم مالدیپ میں
سعودی عرب کی خواتین فٹبال ٹیم مالدیپ میں

 

 

ریاض: سعودی عرب کی خواتین کی فٹبال ٹیم ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے سے جزائر مالدیپ روانہ ہو گئی۔

سعودی ٹیم مالدیپ میں سرکاری طور پر پہلا بین الاقوامی میچ کھیلے گی۔ سعودی قومی ٹیم کی خاتون کوچ مونیکا اسٹیپ نے پہلے میچ کے لیے کھلاڑیوں کی حتمی فہرست کے بارے میں بتایا۔

سعودی ٹیم 20 فروری کو سیشل کے خلاف اور 24 فروری کو مالدیپ کے خلاف میچ کھیلے گی۔

یہ دونوں میچ سعودی عرب کی خواتین کی پہلی قومی فٹبال ٹیم کی بین الاقوامی سطح پر پہلی شرکت ہو گی۔

دوسری جانب امریکا میں سعودی عرب کی خاتون سفیر شہزادی ریما بنت بندر آل سعود نے خواتین فٹبال ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اس کی کامیابی کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔