ثانیہ کا انوکھا انداز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-11-2021
ثانیہ کا انوکھا انداز
ثانیہ کا انوکھا انداز

 

 

 دبئی : ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر ایک دلچسپ تصویر پوسٹ کی ہے جس پر صارفین کی جانب سے بڑی تعداد میں تبصروں اور ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ثانیہ مرزا کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ ایک جگہ پوز بنا کر بیٹھی ہوئی ہے تاہم ان کا نچلا دھڑ نظر نہیں آرہا جب کہ ساتھ ہی ایک طرف نقلی ٹانگیں رکھی ہوئی ہیں جو کہ دراصل مجسمےکا نچلا دھڑ ہے۔  ٹینس اسٹار نے تصویر کے ساتھ دلچسپ تبصرہ بھی کیا ہے، انہوں نے لکھا ہے کہ 'میں نے سوچا کہ اپنی ٹانگوں کو تھوڑا سا وقفہ دے دوں۔‘