ثانیہ مرزا : جن کو اپنی زندگی میں ڈپریشن کا سامنا کرنا پڑا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-05-2021
ثانیہ مرزا
ثانیہ مرزا

 

 

ہندوستان کی ٹینس سنسنی رہی ثانیہ مرزا بھی ان معروف شخصیات میں سے ایک ہیں جن کو اپنی زندگی میں ڈپریشن کا سامنا کرنا پڑا۔ایک ویب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اعتراف کیا کہ وہ 2008 میں چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والے اولمپکس میں میچ نہیں کھیل سکیں کیونکہ ان کی کلائی زخمی ہو گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ہی وہ وقت تھا جب میں تین سے چار مہینے تک ڈپریشن کا شکار رہی، بغیر کسی وجہ کے روتے رہنا اور کھانا کھانے کے لیے کمرے سے باہر نہ آنا میری عادت بن گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ایسا لگتا تھا کہ میں دوبارہ ٹینس کبھی نہیں کھیل پاؤں گی۔

ثانیہ نے اپنی تکلیف کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا جو چیز مجھے اندر سے کھا رہی تھی وہ دراصل یہ تھی کہ ٹینس کا کھیل نہ کھیلنا میرا اپنا فیصلہ نہیں تھا، میں کھیلنا چاہتی تھی لیکن نہیں کھیل سکتی تھی۔ڈپریشن پر قابو پانے کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ان کی فیملی نے اس مشکل سے نکلنے میں ان کی بے حد مدد کی۔