ثانیہ مرزا : کورونا بحران کےدوران ہندوستان کی مدد کی اپیل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-05-2021
ایک اپیل
ایک اپیل

 

 

 آواز دی وائس ۔ نئی دہلی

ہندوستان کی ٹینس سنسنی رہی ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پرکورونا بحران سے نکلنے کے لیے ہندوستان کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ثانیہ مرزا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ’کم لیٹس ہیلپ انڈیا بریتھ ‘ یعنی ’ہندوستان کو سانس لینے میں مدد دیں‘ کے نام سے ایک مہم کا آغاز کیا ہے۔ثانیہ نے اس مہم سے متعلق ایک بروشر شئیرکرتے ہوئے لکھا کہ ’آج میں آپ سب لوگو ں سے ہندوستان کوکورونا بحران سے نکلنے میں مدد کرنے کے لیے اپنے مشن میں شامل ہونے کے لیے کہہ رہی ہوں۔‘ انہوں نے مزید لکھا کہ ’آپ اور میں ا یک ساتھ مل کر ہیمکونٹ فاؤنڈیشن کو عطیہ کرکے کورونا وائرس کا شکار ہونے والے مریضوں کو مفت آکسیجن فراہم کرنے کے لئے عطیات جمع کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔

‘ اس مہم سے متعلق شیئر کیےگئے بروشر پر لکھا ہوادیکھا جاسکتا ہے کہ ’اگر آپ فکر مند ہیں کہ آپ گھر میں رہتے ہوئے کس طرح کورونا بحران سے نکلنے کے لیے بھارت کی مدد کرسکتے ہیں۔تو یہاں آپ کواس بارے میں بتایا جا رہا ہے۔‘ بروشر پر عطیات دینے کا طریقہ لکھا ہوا دیکھا جاسکتا ہےکہ’آپ اپنی حیثیت کے مطابق جو کچھ بھی عطیہ دینا چاہتے ہیں ، ہیمکونٹ فاؤنڈیشن کو دے سکتے ہیں جوکہ پورے ملک میں اسپتالوں کو مفت آکسیجن فراہم کررہی ہے۔‘ اس کے علاوہ عطیات دینے کے لیے ہیمکونٹ فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ کا لنک بھی ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرشئیر کیا ہے