روجر فیڈرر نے ٹینس کی دنیا کو کہا الوداع

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
روجر فیڈرر نے ٹینس کی دنیا کو کہا الوداع
روجر فیڈرر نے ٹینس کی دنیا کو کہا الوداع

 


آواز دی وائس، ممبئی

 ٹینس کے عظیم کھلاڑی روجر فیڈرر نے اگلے ہفتےLaver Cup 2022 کے اختتام کے بعد پیشہ وارانہ ٹینس کو الوداع کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سرکردہ ٹینس کھلاڑی نے آج ایک ٹویٹ میں اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے بہت سی دوسری باتیں شیئر کیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ مستقبل میں ٹینس کھیلتے رہیں گے لیکن وہ گرانڈSlams اور ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے۔ 

پچھلے 24 سالوں میں 1500 سے زیادہ میچ کھیلنے والے فیڈرر نے کہا کہ ٹینس نے مجھے اتنا دیا ہے، جتنا کے میں نے سوچا بھی نہیں تھا اور اب وقت آ گیا ہے کہ ہم پیشہ ورانہ ٹینس کو الوداع کہیں۔

اپنے ٹویٹ میں فیڈرر نے اپنی اہلیہMirka کا شکریہ ادا کیا، جو ہر وقت اُن کے ساتھ رہیں۔

انہوں نے لکھا کہ انہوں نے فائنل سے پہلے مجھے حوصلہ دیا اور تمام میچوں میں ساتھ رہیں، حتی کہ وہ اُس وقت بھی میرے ساتھ تھیں، جب وہ 8 مہینے کی حاملہ تھیں۔