کھیل رتن اب راجیو کے بجائے دھیان چند کےنام

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 06-08-2021
وزیراعظم نریندر مودی دھیان چند کے مجسمہ پر خراج عقیدت کے پھول چڑھاتے ہوئے
وزیراعظم نریندر مودی دھیان چند کے مجسمہ پر خراج عقیدت کے پھول چڑھاتے ہوئے

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

ملک کا سب سے بڑا کھیلوں کا ایوارڈ جو کہ راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ کے نام سے مشہور ہے ، اب میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ کے نام سے جانا جائے گا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ایک ٹویٹ کے ذریعے ملک کو اس بارے میں آگاہ کیا۔

 

 

 

وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ملک کے قابل فخر لمحات کے درمیان بہت سے ہم وطنوں کی درخواست بھی سامنے آئی ہے کہ کھیل رتن ایوارڈ کا نام میجر دھیان چند کو وقف کیا جائے۔ لوگوں کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے اب اس کا نام بدل کر میجر دھیان چند کھیل رتنا ایوارڈ رکھا جا رہا ہے۔

دھیان چند ہاکی کے عظیم کھلاڑی رہے ہیں۔ ان کی سالگرہ 29 اگست کو 'یوم کھیل'کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ دھیان چند ایوارڈ بھی اسپورٹس ایوارڈ کے تحت دیا جاتا ہے۔

راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ 1991-92 میں شروع کیا گیا تھا۔

یہ ایوارڈ سب سے پہلے شطرنج کے کھلاڑی وشوناتھن آنند اور بلیئرڈ کے کھلاڑی گیت سیٹھی کو دیا گیا تھا۔

آج سے اب راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ اب بنا میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ جانا جا رہا ہے۔۔۔۔