راجستھان رائلس نےانتہائی دلچسپ مقابلہ میں دہلی کیپیٹلس کو تین وکٹ سے شکست دی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 16-04-2021
آئی پی ایل
آئی پی ایل

 

 

راجستھان رائلس نےانتہائی دلچسپ مقابلہ میں دہلی کیپیٹلس کو تین وکٹ سے شکست دی ۔پہلے کھیلتےہوئے دہلی کیپیٹلس نے 20 اوور میں147 رن بنائے جو راجستھا ن رائلس نے آخری اوور کی چوتھی گیند پر بنا لئے اوراس نے یہ ہدف حاصل کرنے میں سات وکٹ گنوائے ۔ راجستھان رائلس کے ڈیوڈ ملر نے 62 رن بنائے اور کرس مارس نے 36 رن بنائے اور مارس نے جیت کے لئےآخری اوور کی چوتھی گیند پر چھکالگایا۔ملر نے 36 گیندو پر سات چوکےاور د و چھکے لگائےجبکہ مارس نے 18 گیندوںپر 36 رن بنائے۔ راجستھان رائلس کی شروعات بہت خراب رہی اور اس کی آدھی ٹیم 42 رن پر ہی پویلئن میں واپس لوٹ گئی تھی لیکن پانچوے نمبر پرمیدان میں آئے ملر نےشاندار بلے بازی کی اور 62 رن بنائے۔

اس سے قبل بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز جے دیو اونادکٹ کی شاندار گیندبازی کی بدولت راجستھان رائلس نے دہلی کیپیٹلس کی مضبوط بلے بازی کو آئی پی ایل 14 کے مقابلے میں آٹھ وکٹ پر 147 رن پر روک دیا انہوں نے 15 رن دے کر تین وکٹ لئے۔ راجستھان رائلس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اونادکٹ نے شاندار گیندبازی کرتے ہوئے اپنے پہلے تین اوور میں دہلی کے سرفہرست تین بلے بازوں کو پویلین بھیج دیا۔ کپتان رشبھ پنت نے 32 گیندوں پر نو چوکوں کی مدد سے 51 رن کی شاندار نصف سنچری والی پاری کھیلی جس سے دہلی کی ٹیم کچھ لڑنے لائق اسکور تک پہنچ سکی۔ للت یادو نے 20، ٹام کرین نے 23 اور کرس ووکس نے ناٹ آؤٹ 15 رن بنا کر دہلی کے اسکور کو کچھ ٹھیک کیا۔ مارکس اسٹائنِس کھاتہ کھولے بغیر مستفیض الرحمٰن کا شکار ہو گئے۔

آر اشون سات رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ کَیگیسو ربادا نو رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پنت نے للت یادو کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 41 رن کی شراکت داری کی۔ اونادکٹ نے پاری کے اپنے دوسرے اور پہلے اوور میں پرتھوی شا (2) کو، اگلے اوور میں شیکھر دھون (9) کو اور اجنکیا رہانے (8) کو آؤٹ کرکے دہلی کا اسکور تین وکٹ پر 36 رن کر دیا۔ اسٹائنِس چوتھے بلے باز کے طور پر ٹیم کے 37 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد پنت نے دہلی کی پاری کو للت یادو کے ساتھ سنبھالا لیکن اپنی نصف سنچری پوری کرنے کے بعد وہ ریان پراگ کے تھرو پر رن آؤٹ ہو گئے۔ للت یادو ٹیم کے 100 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ ٹام کرین دہلی کے 128 اور آر اشون 136 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ راجستھان کی جانب سے اونادکٹ نے 15 رن پر تین وکٹ، مستفیض نے 29 رن پر دو وکٹ اور مورِس نے 27 رن دے کر ایک وکٹ لیا۔