بہار کو شکست، سیمی فائنل میں راجستھان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-01-2021
سیمی فائنل میں راجستھان
سیمی فائنل میں راجستھان

 

مہیپال لومرور کی 78 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز اور گیندبازوں کی بہترین کارکردگی سے راجستھان نے بہار کو ہرا دیا- بدھ کے روز کھیلے گیۓ چوتھے کوارٹر فائنل میں راجستھان 16 رنز سے فتح حاصل کر کے سید مشتاق علی ٹی۔ 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں داخل ہوگیا۔ راجستھان نے 20 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 164 رنز کا مشکل اسکور بنایا اور بہار کو چار وکٹوں پر 148 رنوں پر روک دیا۔ راجستھان کا 29 جنوری کو ہونے والے پہلے سیمی فائنل میں تمل ناڈو سے مقابلہ ہوگا جبکہ اسی دن دوسرے سیمی فائنل میں پنجاب اور بڑودہ کا مقابلہ ہوگا۔ فائنل 31 جنوری کو کھیلا جائے گا