قطر کپ: سوئزرلینڈ کی فتح

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
قطر  کپ: سوئزرلینڈ کی فتح
قطر کپ: سوئزرلینڈ کی فتح

 

 

دوحا: دوحا کے میدانوں میں دنیائے کھیل کا میلہ جاری ہے، جہاں شائقین کو دلچسپ اور سنسنی خیز میچز دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دوحا کے الجنوب اسٹیڈیم میں گروپ جی کے میچ میں سوئزرلینڈ نے کیمرون کے خلاف میچ میں فتح حاصل کرلی، سوئرزلینڈ نے میچ کے آغاز سے ہی کیمرون پر تابڑ توڑ حملے کئے۔

تاہم کیمرون کے ڈیفنڈرز ڈھال بنے رہے، میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ میچ کے دوسرے ہاف کے آغاز پر ہی سوئزرلینڈ نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور صرف تین منٹ بعد بریل ایمبولو نے گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلادی

سوئزرلینڈ کی جانب سے ایک گول کی سبقت کے بعد کیمرون نے بھی جارحانہ انداز اپنایا تاہم سوئزر لینڈ کے گول کیپر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کے ہر حملے کو ناکام بنایا

میچ کے آخری 15 منٹ نہایت دلچسپ رہے جہاں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر کئی حملے کئے تاہم کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی اور میچ کے اختتام تک سوئزرلینڈ کی برتری برقرار رہ