پی ایس ایل: قصہ ایک تھپڑ کا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-02-2022
پی ایس ایل: قصہ ایک  تھپڑ  کا
پی ایس ایل: قصہ ایک تھپڑ کا

 

 

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 30ویں میچ کے لاہور قلندرز کے دوران حضرت اللہ زازئی کا کیچ چھوڑنے پر لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ساتھی کھلاڑی کامران غلام کو تھپڑ رسید کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حارث رؤف اگلی گیند پر وکٹ لینے کے بعد جب سب کھلاڑی انہیں مبارکباد دینے آتے ہیں تو وہ پچھلی گیند پر کیچ ڈراپ کرنے پر کامران غلام کو تھپڑ جڑ دیتے ہیں۔

ویڈیو میں مزید دیکھا جا سکتا ہے کہ کامران کے مسکرانے کے باوجود حارث غصے سے انہیں گھورتے رہتے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا آج آخری لیگ میچ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے مابین کھیلا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں پہلے ہی پلے آف راونڈ کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔Disgraceful!

 بہرحال میچ کے بعد دونوں ایک دوسرےکے گلے ملتے نظر آئے ۔