لولینا کو وزیراعظم اور صدر کی مبارک باد

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 04-08-2021
لولینا بورگوہین
لولینا بورگوہین

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

وزیراعظم اور صدر نے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں باکسنگ مقابلوں میں کانسہ کا تمغہ حاصل کرنے پر لولینا بورگوہین کو مبارک باد دی ہے۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے نے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں باکسنگ مقابلوں میں کانسہ کاتمغہ حاصل کرنے پر لولینا بورگوہین کو مبارک باد دی ہے۔وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ان کااستقلال اور عزم قابل تعریف ہیں۔

ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا : ‘‘بہت خوب مقابلہ کیا ،لولینا بور گوہین! باکسنگ کے رنگ میں ان کی کامیابی سے بہت سے ہندوستانیوں کو ترغیب حاصل ہورہی ہے۔ان کے ارادے کی پختگی قابل تعریف ہے۔کانسہ کاتمغہ جیتنے پر اُنہیں مبارک باد۔ان کے مستقبل کے مقابلو ں کے لئے میری نیک خواہشات۔

Well fought @LovlinaBorgohai! Her success in the boxing ring inspires several Indians. Her tenacity and determination are admirable. Congratulations to her on winning the Bronze. Best wishes for her future endeavours. #Tokyo2020

وہیں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند بھی انہیں مبارک باد دی ہے۔ انھوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ لولینا بورگوہین کو مبارکباد!
اپنی محنت اور عزم کے ساتھ آپ نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ اولمپکس گیمز میں باکسنگ میں آپ کا کانسہ کا تمغہ نوجوانوں بالخصوص نوجوان خواتین کو چیلنجز سے لڑنے اور ان کے خوابوں شرمندہ تعبیر کرنے میں مدد دے گا۔۔۔۔۔۔۔