انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کےلئے ٹیم انڈیا کا اعلان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-02-2021
پریکٹس کی ایک تصویر
پریکٹس کی ایک تصویر

 

 

نئی دہلی۔ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے بعد پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کھیلی جانے والی ہے ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹی ٹوینٹی سیریز کے سبھی میچ احمد آباد کے موٹیرا اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔ اس سیریز کےلئے انگلینڈ کے خلاف ہندستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ اہم بات یہ ہے کہ وکٹ کیپر ایشان کشن کو موقع ملا ہے ، وہیں ممبئی کے جارحانہ بلے باز سوریہ کمار یادو کو بھی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے ۔

آل راونڈر راہل تیوتیا کو بھی ٹیم انڈیا میں منتخب کیا گیا ہے ۔ ٹیسٹ میچوں میں زبردست کارکردگی کے بعد ریشبھ پنت کی بھی ٹیم انڈیا میں واپسی ہوئی ہے ۔ اس بار سلیکٹرز نے ’آرام ’کرانے کی پالیسی کے تحت ٹی 20 سیریز کیلئے جسپریت بمراہ کو آرام دیا ہے ، ان کی جگہ بھونیشور کمار کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔ وہیں سنجو سیمسن کو ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے ۔ سنجو سیمسن نے سات ٹی ٹوینٹی میچوں میں صرف ۔۔۔ کی اوسط سے 83 رن ہی بنائے ہیں ، جس کی وجہ سے سلیکٹرس نے ایشان کشن کو موقع دیا ہے ۔

Virat Kohli (Capt), Rohit Sharma (vc), KL Rahul, Shikhar Dhawan, Shreyas Iyer, Suryakumar Yadav, Hardik, Rishabh Pant (wk), Ishan Kishan (wk), Y Chahal, Varun Chakravarthy, Axar Patel, W Sundar, R Tewatia, T Natarajan, Bhuvneshwar Kumar, Deepak Chahar, Navdeep, Shardul Thakur. https://t.co/KkunRWtwE6

کلدیپ یادو کو بھی ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے ۔ چوٹ کی وجہ سے آسٹریلیا دورہ سے باہر ہوئے ورون چکرورتی دوبارہ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں ۔ اکشر پٹیل کی بھی ٹی ٹوینٹی میں واپسی ہوئی ہے ۔ لیگ اسپینر راہل چاہر اور کرونال پانڈیا اس ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں ۔ بہترین ٹی ٹوینٹی ریکارڈ کے باوجود منیش پانڈے کو بھی ٹیم سے باہر کا راستہ دکھادیا گیا ہے ۔اب کرکٹ مداحوں کی نظر ٹی ٹوائینٹی کی جانب لگی ہے۔(ایجنسی ان پٹ)