پیڈیکلز کی سنچری اور وراٹ کی نصف سنچری، بنگلورکی جیت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
پیڈیکلز کی سنچری اور وراٹ کی نصف سنچری
پیڈیکلز کی سنچری اور وراٹ کی نصف سنچری

 

 

ممبئی

دیودت پڈیکال کی پہلی سنچری (101 ناٹ آؤٹ) اور کپتان وراٹ کوہلی کی ناٹ آؤٹ 72 رن کی شاندار نصف سنچری سے رائل چیلنجرز بنگلور نے جمعرات کو آئی پی ایل میچ میں راجستھان رائلز کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

راجستھان نے شیوم دوبے (46) اور راہل تیوتیا (40) کی مفید اننگز کے ساتھ 20 اوورز میں نو وکٹوں پر 177 رنز کا قابل مقابلہ اسکور کیا لیکن بنگلورو نے پڈیکل اور وراٹ کی بہترین اننگز سے 16.3 اوور میں بغیر کسی وکٹ کھوئے 181 رن بنا کر آسانی سے میچ جیت لیا۔

ایک بار پھر پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

(ایجنسی ان پٹ)