پاکستان:رمیز راجا چیئرمین پی سی بی مقرر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-08-2021
رمیز راجہ
رمیز راجہ

 

 

اسلام آباد:پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے رمیز راجا کی بطور چیئرمین پی سی بی تقرری کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس نے رمیزراجا کو فون کرکے چیئرمین پی سی بی بنانے کی اطلاع دی۔

پاکستان کے سابق کپتان رمیز راجا نے غیر ملکی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے پی سی بی چیئرمین کا عہدہ قبول کرلیا ہے۔

- انہوں نے کہاکہ چیئرمین پی سی بی بننا میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے، بہتری کا حصول میرا ہدف ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے جیونیوز سے بھی گفتگو کی اور کہا کہ وزیراعظم کے اعتماد پر شکر گزار ہوں، مجھے سپورٹ اور دعاؤں کی ضرورت ہے

 واضح رہے کہ سابق کرکٹر رمیز راجہ 1984 سے 1997 تک پاکستان ٹیم کا حصہ رہے، انہوں نے پاکستان کی جانب سے 57 ٹیسٹ اور 198 ون ڈے کھیلے۔

رمیز راجہ نے سری لنکا کے خلاف 1995 میں کھیلی گئی سیریز میں پاکستان ٹیم کی کپتانی بھی کی تھی، وہ 2004 میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے بھی اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔