پاکستان:24 برس بعد کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز کا فاتح آسٹریلیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
پاکستان:24 برس بعد کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز کا فاتح  آسٹریلیا
پاکستان:24 برس بعد کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز کا فاتح آسٹریلیا

 

 

لاہور : تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 115 رنز سے شکست دے کر تاریخی سیریز اپنے نام کر لی ہے۔

جمعے کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں 351 کے تعاقب میں پاکستانی بلے باز آسٹریلوی بولرز کے آگے بے بس نظر آئے اور پوری ٹیم 235 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ امام الحق نے 70 اور بابر اعظم نے 55 رنز بنا کر کچھ مزاحمت ک

ی۔ آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لائن نے پانچ وکٹیں حاصل کیں اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ میچ میں آٹھ وکٹیں حاصل کرنے ہر پیٹ کمنز کو مین آف دی میچ اور سیریز میں 496 رنز بنانے پر عثمان خواجہ کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

پاکستان کی اننگز کا حوال پانچویں اور آخری دن پہلے سیشن کے آغاز میں ہی پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق آؤٹ ہو گئے۔ وہ اپنے کل کے سکور میں بغیر کوئی اضافہ کیے پویلین لوٹے۔ ان کے بعد اظہر علی نیتھن لائن کی گیند پر سمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد امام الحق اور فواد عالم بھی پویلین لوٹ گئے۔ وکٹ محمد رضوان چھ گیندیں کھیل کر بغیر کوئی رنز بنائے پیٹ کمنز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ پانچ وکٹیں گرنے کے بعد کپتان بابر اعظم دباؤ میں دکھائی دیے اور 55 رنز پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

اس کے بعد ساجد خان، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی بھی مجموعی سکور میں صرف 19 رنز کے اضافے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی نسیم شاہ تھے جنہیں پیٹ کمنز نے بولڈ کیا۔ خیال رہے کہ میچ کے چوتھے دن کے اختتام پر پاکستانی اوپنرز امام الحق اور عبداللہ شفیق نے 73 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔

قبل ازیں آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز تین وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی اور اپنی پہلی اننگز کی برتری کی بنا پر پاکستان کو 351 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے391 رنز کے جواب میں 268 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔