دوسرے دن بھی بارش حاوی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
بارش کی رخنہ اندازی جاری
بارش کی رخنہ اندازی جاری

 

 

ساوتھمپٹن : ہندوستان اور نیوزی کے درمیان کھیلے جارہے ورلڈ ٹیسٹ چیمپن شپ کے فائنل کے دوسرے دن بھی موسم نے پریشان کیا ۔ ساوتھمپٹن میں جاری اس تاریخی خطابی مقابلہ کا پہلا دن بارش کی وجہ سے پوری طرح دھل گیا تھا ۔ دوسرے دن صرف 64.4 اوورس کا ہی کھیل ہوپایا اور خراب روشنی کی وجہ سے میچ اہلکاروں نے جلد کھیل روکنے کا فیصلہ کیا ۔ کھیل روکے جانے کے وقت ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی ( 44 ) اور نائب کپتان اجنکیا رہانے ( 29 ) رن بناکر کریز پر موجود تھے پہلے دن کا کھیل بارش کی نذر ہوگیا تھا ۔ ہفتہ کو میچ ٹاس ہوا اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان کے دونوں اوپنر روہت شرما اور شبھمن گل نے عمدہ بیٹنگ کا نمونہ پیش کرتے ہوئے حریف کے بولرز کو غلبہ حاصل کرنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔

 ہندوستان کو ایک اور دھچکا اس وقت جلد ہی پہنچا ، جب بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نیل ویگنر کی طرف سے آؤٹ سونگر گیل کو چھوتی ہوئی کو وکٹ کیپر بی جے واٹلنگ کے ہاتھوں میں چلی گئی ۔ روہت نے 68 گیندوں پر 34 رنز میں چھ چوکے لگائے جبکہ گل نے 64 گیندوں پر 28 رنز میں تین چوکے لگائے ۔ ہندوستان کی پہلی وکٹ 62 اور دوسری وکٹ 63 کے اسکور پر گری۔

 اس کے بعد چیتیشور پجارا اور کپتان وراٹ کوہلی نے لنچ تک باقی وقت بحفاظت نکال لیا۔ دوپہر کے کھانے کے وقت پجارا کا کھاتہ 24 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد نہیں کھلا تھا ، جب کہ ویراٹ نے 12 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے چھ رنز بنائے۔ دوپہر کے لنچ کے بعد وراٹ اور پجارا نے ہندوستانی اننگز کو سنبھالنے کا کام شروع کیا ، لیکن کیوی بولروں نے سخت باؤلنگ کے ذریعہ ہندوستانی بلے بازوں کو دباؤ میں رکھا۔ پجارا 54 گیندوں میں آٹھ رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے ۔