اولمپکس:سوڈانی کھلاڑی کا اسرائیلی حریف سے مقابلے سے انکار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-07-2021
اولمپکس سے باہر ہوگیا سوڈانی
اولمپکس سے باہر ہوگیا سوڈانی

 

 

 ٹوکیو اولمپکس میں دوسرے جوڈوکا نے اسرائیلی حریف طوہر بتبول سے مقابلہ کرنے سے انکار کردیا جس پر ایتھلیٹ کو گیمز سے باہر کردیا گیا۔

سوڈان سے تعلق رکھنے والے محمد عبدالرسول کو 73 کلو گرام ڈویژن میں مقابلہ کرنا تھا لیکن انہوں نے میچ کے 32 ویں راؤنڈ میں اسرائیلی حریف طوہر بتبول سے مقابلہ کرنے سے انکار کردیا۔

انٹرنیشنل جوڈو فاؤنڈیشن (آئی جے ایف) کی جانب سے عبدالرسول کے مقابلے سے انکار پر فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے اور ناہی سڈنی اولمپکس کے عہدیداران نے اس پر کوئی تبصرہ کیا۔

 اس سے قبل الجزائر کے ایتھلیٹ نے فتحی نورین نے اسرائیلی حریف سے مقابلے سے انکار کیا تھا جس پر ایتھلیٹ کو گیمز سے باہر کردیا گیا۔

-- نورین کا کہنا تھا کہ ہم اولمپکس تک پہنچنے کے لیے بے حد محنت کرتے ہیں لیکن فلسطین کے مسائل اس سب سے کہیں زیادہ اہم ہیں۔