اولمپکس : فوگاٹ ہار گئیں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
ہار گئیں فوگاٹ
ہار گئیں فوگاٹ

 

 

ٹوکیو اولمپکس میں آج خواتین کی کشتی میں ہندوستان کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔

ہندوستان کی لیجنڈری پہلوان اور عالمی نمبر ون ونش فوگاٹ کو 53 کلوگرام وزن کے زمرے کے کوارٹر فائنل میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اسے بیلاروس کی وینیسا کالازنسکایا نے 9-3 سے شکست دی۔ تاہم اب بھی ان سے کانسی کا تمغہ جیتنے کی توقع ہے۔

اس کے لیے وینیسا کو فائنل تک پہنچنا ہوگا۔ اس کے بعد ونیش کو ریپیچج راؤنڈ کے ذریعے موقع ملے گا۔ ونیش نے اس سے قبل سویڈش پہلوان صوفیہ مٹسن کو7-1 سے شکست دی تھی۔

پہلوان انشو ملک کانسی کے تمغے کے میچ میں ہار گئے۔ اسے ریپیچج راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ریپچج میچ میں ، اسے روسی اولمپک کمیٹی کی والیریا کوبلووا نے 5-1 سے شکست دی۔