'اولمپکس :کشتی میں بجرنگ پونیا کو' برونز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 07-08-2021
مل گیا برونز
مل گیا برونز

 

 

ٹوکیو: اولمپکس میں آج ہندوستان کو ایک اور کامیابی ملی۔ جب بجرنگ پونیا نے مردوں کے فری اسٹائل 65 کلوگرام ایونٹ میں قازقستان کے عالمی سلور میڈلسٹ ڈاکٹ نیاز بیکوف کو 8-0 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا۔

یہ ہندوستان کا ٹوکیو اولمپکس میں چھٹامیڈل ہے۔ اسٹار پہلوان بجرنگ پونیا نے 65 کلوگرام کی فری اسٹائل ریسلنگ میں قازقستان کے دولت نیاز بیکوف کو 8-0 سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے 2012 کے سب سے کامیاب لندن اولمپکس کے میڈل ریکارڈ کی برابری کر لی ہے۔ ہندوستانی دستے نے لندن میں 6 میڈل جیتے تھے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی بجرنگ پونیا کو اس کامیابی پر مبارک باد دی۔

ہندوستان کے اولمپکس میں اب تک 6 تمغے ہیں۔

 ہندوستان نے ٹوکیو اولمپکس میں اب تک 6 تمغے جیتے ہیں۔ میرابائی چانو نے ویٹ لفٹنگ میں چاندی ، پی وی سندھو نے بیڈمنٹن میں کانسی اور لوولینا بورگوہین نے باکسنگ میں کانسی کا تمغہ جیتا۔ اس کے علاوہ جمعرات کو ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے کانسی کا تمغہ جیتا اور کشتی میں روی دہیا نے چاندی کا تمغہ جیتا۔ جبکہ بجرنگ نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ 2012 کے لندن اولمپکس کے ساتھ یہ ہندوستان کا سب سے کامیاب اولمپکس بن گیا۔

 ہندوستان کے پاس اب تک ریسلنگ میں 7 اولمپک میڈلز ہیں۔ پہلوان سشیل نے اولمپکس میں بھارت کے لیے مسلسل دو تمغے جیتنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔ سشیل نے 2008 بیجنگ اولمپکس میں کانسی کا تمغہ اور 2012 لندن اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ روی اور بجرنگ سمیت ہندوستان نے ریسلنگ میں 7 تمغے جیتے ہیں۔

 روی اور سشیل کے علاوہ یوگیشور دت نے 2012 میں کانسی کا تمغہ جیتا ، ساکشی ملک نے 2016 کے ریو اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتا۔ کے ڈی جادھو اولمپک کشتی میں تمغہ جیتنے والے ہندوستان کے پہلے پہلوان تھے۔ انہوں نے یہ کارنامہ 1952 ہیلسنکی اولمپکس میں حاصل کیا۔