اولمپک کھیل گاوں ابھی بھی محفوظ:آئی اوسی صحت مشیر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-07-2021
ٹوکیو اولمپکس
ٹوکیو اولمپکس

 

 

ٹوکیو، 19 جولائی (یو این آئی / ژنہوا) کورونا کی روک تھام کے لئے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے مشیر برائے صحت نے پیر کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اولمپکس اور پیرا اولمپکس سے متعلق عملے کے درمیان کورونا انفیکشن کے معاملات کے باوجود اولمپک کھیلوں کا گاؤں محفوظ ہے۔

کورونا سے بچاؤ کے بارے میں آئی او سی کو مشورہ دے رہے ایک آزاد ماہر پینل کے چیئرمین برائن میک کلوسکی نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا، "انفرادی انفیکشن کا خطرہ ہے، کیونکہ متعلقہ لوگ فلٹرنگ کے مختلف درجوں سے گزر رہے ہیں

، حالانکہ مقامات پرتمام روک تھام اقدامات کے ساتھ، خاص طورسے مضبوط ٹیسٹ اقدامات اورآئیسولیشن کے فوری عمل کے ساتھ انفیکشن دوسروں کے لئے خطرہ پیدانہیں کرے گا۔ " جمعہ کو کھیل شروع ہونے پر اولمپک ولیج میں 6700 ایتھلیٹ اور افسران ایک ساتھ ہوں گے