ٹیم انڈیا میں نو بال کی بہار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 09-02-2021
نو بال کی بارش
نو بال کی بارش

 

چنئی۔انگلینڈ کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کی ابتدائی اننگز میں ہندوستانی بالرز نے نوبالز کے ریکارڈ توڑ د ئیے۔ مجموعی طور پر میزبان سائیڈ کی جانب سے 20 نوبالز کی گئیں، جس میں سے سب سے زیادہ 7 جسپریت بمرا، شہباز ندیم نے 6 اور 5 ایشانت شرما نے کیں، ایشون کا پاؤں بھی 2 مرتبہ لائن کراس کرگیا، یہ 2010 کے بعد ٹیم انڈیا کی جانب سے نوبالز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ آخری مرتبہ 2010 میں سری لنکا کے خلاف کولمبو میں پہلی اننگز کے دوران ٹیم انڈیا بالرز نے 16 نوبالز کی تھیں۔ یہ سری لنکا کی جانب سے 2014 میں بنگلہ دیش کے خلاف کی گئی 21 نوبالز کے بعد غیرقانوی گیندوں کی سب سے بڑی تعداد بھی ہے۔ ایشانت کے بچپن کے کوچ شروان کمار نے اس کی وجہ کورونا وائرس کی وجہ سے پریکٹس نہ ہونے کو قرار دیا۔