نکہت زرین کو ملا ارجن ایوارڈ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
نکہت زرین کو ملا ارجن ایوارڈ
نکہت زرین کو ملا ارجن ایوارڈ

 

 

آواز دی وائس : نئی دہلی 

 ٹیبل ٹینس کھلاڑی شرتھ کمل اس سال باوقار میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ حاصل کرنے والے  واحد کھلاڑی ہیں

اولمپک کھیلوں، پیرا اولمپک کھیلوں اور ڈیف اولمپکس کھیلوں سے جڑے 25 ایتھلیٹوں نے ارجن ایوارڈ حاصل کیے

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے نئی دہلی  میں راشٹرپتی بھون میں منعقد ایک تقریب کے دوران  قومی کھیل اور ایڈونچر ایوارڈز 2022 (میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈز-2022، دروناچاریہ ایوارڈز-2022، ارجن ایوارڈز-2022، دھیان چند ایوارڈز-2022، راشٹریہ کھیل پروتساہن پرسکار-2022، مولانا ابو الکلام آزاد ٹرافی-2022 اور تینزنگ نورگے نیشنل ایڈونچر ایوارڈز-2021) تقسیم کیے۔

 امور نوجواں اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر؛ امور نوجواں اور کھیل کے وزیر مملکت جناب نسیت پرمانک؛  قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا؛ بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما ؛ قبائلی امور کی وزیر مملکت محترمہ رینوکا سنگھ سروتا؛ وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور تعلیم ڈاکٹر راج کمار رنجن سنگھ؛ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر مملکت جناب شانتنو ٹھاکر؛ اور سپریم کورٹ آف انڈیا کے ریٹائرڈ جج اور میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ، ارجن ایوارڈ، دروناچاریہ ایوارڈ اور دھیان چند لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور مولانا ابوالکلام آزاد ٹرافی کے لیے سلیکشن کمیٹی کے چیئرپرسن، جسٹس اے ایم کھانولکر کے ساتھ ساتھ محکمہ کھیل کی سکریٹری محترمہ سجاتا چترویدی، محکمہ امور نوجواں کی سکریٹری محترمہ میتا راجیو لوچن اور وزارت کے دیگر سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

awazurdu

 اس سال کے قومی کھیل اور ایڈونچر ایوارڈز 2022 میں کل 44 ایوارڈز پیش کیے گئے ہیں۔ ایوارڈز حاصل کرنے والے زیادہ تر ایتھلیٹوں کو محکمہ کھیل، وزارت امورِ نوجواں؛ اور کئی مہینوں سے اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا، ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم اور کھیلو انڈیا اسکیم کا تعاون حاصل ہے۔

لیجنڈری ٹیبل ٹینس کھلاڑی شرتھ کمل اس سال باوقار میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ کے واحد وصول کنندہ ہیں۔ شرتھ دسمبر 2018 سے ٹی او پی اسکیم کا حصہ رہے ہیں اور انہیں بنیادی ڈھانچے اور آلات کی بہترین تربیت دی گئی ہے۔ اس سال اولمپک کھیلوں، پیرا اولمپک کھیلوں اور ڈیف اولمپکس کھیلوں میں 25 کھلاڑیوں نے ارجن ایوارڈ حاصل کیے ہیں۔

حکومت ہند کی پرچم بردار کھیلو انڈیا اسکیم نے بھی ان باصلاحیت نوجوانوں کو ابتدا سے بلندی کی سطح تک اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ شام کو دیے جانے والے دیگر ایوارڈز میں درونا چاریہ ایوارڈ، اسپورٹس اور گیم میں لائف ٹائم اچیومنٹ کے لیے دھیان چند ایوارڈ، راشٹریہ کھیل پروتساہن پرسکار، مولانا ابوالکلام آزاد ٹرافی کے ساتھ ساتھ تینزنگ نورگے نیشنل ایڈونچر ایوارڈ شامل ہیں۔

awazurdu

 

ہندوستانی اسپورٹس کی ایک اور سنسنی  اور باکسنگ کے رنگ میں اپنی دھاک جمانے والی عالمی چمپئن  نکہت زرین کو ارجن ایوارڈ  سے  نوازا گیا،صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے تلنگانہ کے نظام آباد سے تعلق رکھنے والی عالمی شہرت یافتہ باکسر نکہت زرین کو ارجن ایوارڈ دیا- ۔سال 2022 کے کھیلوں کے قومی ایوارڈس اور 2021 کے قومی اڈونچر ایوارڈس بدھ کو پیش کئے گئے۔

نکہت زرین 

راشٹر پتی بھون میں منعقدہ ایک اثر تقریب میں یہ ایوارڈ پیش کئے گئے ۔مرکزی حکومت کی جانب سے ہر سال ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کےلئے قومی ایوارڈ دیئے جاتے ہیں جو شاندار کارکردگی کے ساتھ کھیلوں میں نمایاں مظاہرہ کرتے ہیں ۔

کھیلوں میں غیر معممولی کارکردگی پر اس سال کے ارجن ایوارڈس کےلئے 25 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ۔تلنگانہ کی کھلاڑی نکھت زرین جنہوں نے حال ہی میں باکسنگ میں عالمی چمپئن شپ جیت کر قومی سطح پر اپنی شناحت بنائی ہے انہیں ارجن ایوارڈ عطا کیا گیا۔

راشٹر پتی بھون میں ایک خوبصورت شام میں  کھیلوں کی دنیا کے متعدد ستاروں کو مختلف قومی ایوارڈ سے نوازا گیا

میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ 2022

 

نمبر شمار

کھلاڑی کا نام

کھیل کی قسم

1

جناب شرتھ کمل اچنتا

ٹیبل ٹینس

 

 

 

 

 

(ii) گیمز  اور اسپورٹس 2022 میں شاندار کارکردگی کے لیے ارجن ایوارڈز

 

نمبر شمار

کھلاڑی کا نام

کھیل کی قسم

1

محترمہ سیمہ پونیا

ایتھلیٹکس

2

جناب ایلدھوس پال

ایتھلیٹکس

3

جناب اویناش مکند سبلے

ایتھلیٹکس

4

جناب لکشیہ سین

بیڈمنٹن

5

جناب پراننوئے ایچ ایس

بیڈمنٹن

6

جناب سمت

باکسنگ

7

محترمہ نکہت زرین

باکسنگ

8

محترمہ بھکتی پردیپ کلکرنی

چیس

9

جناب آر پراگانندھا

چیس

10

محترمہ ڈیپ گریس اِکا

ہاکی

11

محترمہ ششیلا دیو

جوڈو

12

محترمہ ساکشی کماری

کبڈی

13

محترمہ نین مونی سیکیا

لاؤن بال

14

جناب ساگر کیلاس اوہالکر

ملّ کھمب

15

محترمہ ایلونیل والاریون

شوٹنگ

16

جناب اوم پرکاش میتھارول

شوٹنگ

17

محترمہ سریجا اکولا

ٹیبل ٹینس

18

جناب وکاس ٹھاکر

ویٹ لفٹنگ

19

محترمہ انشو

ریسلنگ

20

محترمہ سریتا

ریسلنگ

21

جناب پرویزن

وشو

22

محترمہ مانسی گریش چندر جوشی

پیرا بیڈمنٹ

23

جناب ترون ڈھلون

پیرا بیڈمنٹ

24

جناب سوپنیل سنجے پاٹل

پیرا سویمنگ

25

محترمہ جرلن انیکا جے

سماعت سے محروم افراد کے لیے بیڈمنٹن

 

 

(iii)   گیمز اور اسپورٹس 2022 میں شاندار کوچز کے لیے دروناچاریہ ایوارڈ

 اے۔  مستقل زمرہ:

نمبر شمار

کوچز کا نام (ایس / جناب / محترمہ)

کھیل کی قسم

1

جناب جیون جیوت سنگھ تیجا

تیراندازی

2

جناب محمد علی قمر

باکسنگ

3

محترمہ سما سدھارتھ شیرُر

پیرا شوٹنگ

4

جناب سجیت مان

ریسلنگ

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

بی۔ لائف ٹائم زمرہ:

نمبر شمار

کھلاڑی کا نام

کھیل کی قسم

1

جناب دنیش جواہر لاڈ

کرکٹ

 

2.

جناب بمل پرفل گھوش

فٹبال

3.

جناب راج سنگھ

ریسلنگ

 

(iv) کھیل اور کھیل 2022 میں تاحیات کامیابی کے لیے دھیان چند ایوارڈ

نمبر شمار

کھلاڑی کا نام

کھیل کی قسم

1

محترمہ اشونی اکنجی سی

ایتھلیٹکس

2

جناب دھرم ویر سنگھ

ہاکی

3

جناب بی سی سریش

کبڈی

4

جناب نیر بہادر گورنگ

پیرا ایتھلیٹکس

 

نمبر شمار

زمرہ

راشٹریہ کھیل پروتشاہن پرسکار 2022 کے لیے ادارے یا کھلاڑی کی سفارش

1.

ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کی شناخت اور ان کی پرورش

ٹرانس اسٹیڈیا انٹرپرائزیز پرائیویٹ لمیٹڈ

2.

کارپوریٹ سوشل رسپانسبلیٹی کے ذریعے کھیلوں کی حوصلہ افزائی

کلنگا انسٹی ٹیوٹ  آف انڈسٹیریل ٹکنالوجی

3.

ترقی کے لیے کھیل کود

لداخ اسکائی اینڈ سنو بورڈ ایسوسی ایشن