نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز ٹم سیفرٹ کورونا وائرس کا شکار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
اسپتال پہنچ گئے
اسپتال پہنچ گئے

 

 

 آواز دی وائس ۔چینئی

نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ٹم سیفرٹ آئی پی ایل میں شرکت کے لیے ہندوستان میں موجود تھے تاہم چارٹرڈ فلائٹ پر گھر روانگی سے قبل ٹم سیفرٹ کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا۔کیوی کرکٹر کو کورونا کی معمولی علامات ہیں اور انہیں علاج کے لیے چنئی کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے منتخب کیوی ٹیسٹ کرکٹرز نے بھی ہندوستان چھوڑ دیا ہے، ٹیسٹ سیریز کے لیے منتخب کھلاڑی نئی دہلی سے مالدیپ پہنچ گئے ہیں۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق آئی پی ایل میں شامل نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ پلیئرز کچھ روز مالدیپ میں قیام کریں گے، کھلاڑیوں کی انگلینڈ میں 11 مئی کی شیڈولڈ انٹری موخر ہو سکتی ہے۔