نیوزی لینڈ کو 540 رن کا ٹارگٹ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-12-2021
 نیوزی لینڈ کو 540 رن کا ٹارگٹ
نیوزی لینڈ کو 540 رن کا ٹارگٹ

 

 

ممبئی : ہندوستان نے اپنے ٹاپ بلے بازوں کی کارآمد شراکت سے اپنی دوسری اننگز سات وکٹ پر 276 رن پر ڈکلیئر کر دی۔

 نیوزی لینڈ کو دوسرا کرکٹ ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 540 رن کا انتہائی مشکل ہدف دیا جس کا پیچھا کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے تیسرے دن اتوار کو اپنے پانچ وکٹ کھوکر 140 رن بنالئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 400 رنز درکار ہیں جبکہ ہندوستان کو ٹیسٹ اور سیریز جیتنے کے لیے پانچ وکٹیں درکار ہیں ہندوستان نے اتوار کو تیسرے دن کا آغاز بغیر کوئی وکٹ کھوئے 69 رنز سے کیا اور اپنی دوسری اننگز سات وکٹوں کے نقصان پر 276 رنز پر ڈکلیئر کردی۔

ہندوستان کو پہلی اننگز میں 263 رنز کی برتری حاصل تھی۔