ثانیہ مرزا کا انداز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-02-2021
ثانیہ مرزا کا نیا انداز
ثانیہ مرزا کا نیا انداز

 

ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا میدان میں ہوں یا میدان کے باہر۔ سرخیوں میں ہی رہتی ہیں۔وہ جانتی ہیں کہ کن معاملات پر کب آواز اٹھانی ہے۔ کب خاموش رہنا ہے۔ وہ بہت متوازن رہتی ہیں ۔مداحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کا طریقہ اچھی طرح جانتی ہیں۔ اس بار انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی نئے انداز کی وڈیو شیئر کی جو ان کے مداحوں کو بےحد پسند آرہی ہے۔ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی وڈیو شیئر کی جس میں وہ کئی مختلف لباس، میک اپ، ہیئر اسٹائل اور ایکشن میں نظر آرہی ہیں۔وڈیو میں ثانیہ مرزا روایتی، مغربی اور کھیلوں سے متعلق لباس پہنے ہوئے انتہائی خوشگوار موڈ میں ہیں۔ ثانیہ مرزا کی جانب سے شیئر کی گئی وڈیو کو کچھ ہی دیر میں1لاکھ61 ہزار سے زائد بار لائک کیا گیا جبکہ متعدد لوگوں نے انہیں تعریفی کمنٹس بھی لکھے۔