نیرج کامن ویلتھ گیمز سے باہر

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 26-07-2022
نیرج کامن ویلتھ گیمز  سے باہر
نیرج کامن ویلتھ گیمز سے باہر

 

 

نئی دہلی : اولمپک گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا زخمی ہونے کے سبب  کامن ویلتھ گیمز سے حصہ نہیں لیں گے۔ گیمز 28 جولائی سے شروع ہو رہے ہیں۔ نیرج چوپڑا ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولین فائنل کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ فائنل کے دوران نیرج چوپڑا کو بھی اپنی ران پر پٹی لپیٹتے ہوئے دیکھا گیا۔

ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری راجیو مہتا نے نیرج کی دولت مشترکہ کھیلوں میں غیر موجودگی کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ڈبلیو اے سی کے فائنل کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ وہ اب بھی فٹ نہیں ہیں۔نیرج کو ایک ماہ آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ورلڈ ایتھلیٹکس ایونٹ کے بعد نیرج چوپڑا کا ایم آر آئی  اسکین ہوا، جس میں گروئن اینگر کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایسے میں نیرج چوپڑا کو تقریباً ایک ماہ آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

کامن ویلتھ گیمز میں نیرج چوپڑا کا میچ 5 اگست کو ہونا تھا، اسی دن جیولین تھرو ایونٹ بھی تھا۔ اب اس میدان میں ہندوستان کی امیدیں ڈی پی منو اور روہت یادو سے ہیں۔ اب یہ دونوں جیولین تھرو میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے۔

ورلڈ ایتھلیٹکس ایونٹ کے بعد نیرج چوپڑا کا ایم آر آئی اسکین ہوا، جس میں گروئن اینگر کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایسے میں نیرج چوپڑا کو تقریباً ایک ماہ آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ کامن ویلتھ گیمز میں نیرج چوپڑا کا میچ 5 اگست کو ہونا تھا، اسی دن جیولین تھرو ایونٹ بھی تھا۔ اب اس میدان میں ہندوستان کی امیدیں ڈی پی منو اور روہت یادو سے ہیں۔ یہ دونوں اب جیولن تھرو میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے۔