نیرج چوپڑا ۔ دیش کی دھڑکن

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
نیرج چوپڑا تاریخ رقم کر دی
نیرج چوپڑا تاریخ رقم کر دی

 

 

ٹوکیو: ہندوستان میں چراغاں ہے،دیوالی کاسماں ہے۔ یہ ترنگی دیوالی ہے۔

جس کا مرکزی کردار جیولن تھرور نیرج چوپڑا ہے۔ جس نے ہندوستان کو نہ صرف ٹوکیو اولمپکس میں پہلا گولڈ میڈل دلایا بلکہ اولمپکس کی تاریخ میں ملک کو ایتھلیٹکس میں پہلا گولڈ میڈل دلایا ۔

اس کارنامہ نے انہیں بنا دیا ہے ’دیش کی دھڑکن‘ ۔

 نیرج چوپڑا کے اس گولڈ میڈل نے ہندوستان کا 121 سالہ انتظار ختم کردیا ہے۔

نیرج چوپڑا کی اس کامیابی نے ملک بھر میں جشن کا سماں پیدا کردیا ہے ۔ چاروں جانب سے مبارک باد کے پیغامات کی بارش ہورہی ہے۔

سوشل میڈیا پر مبارک باد کا سیلاب آگیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ملک بھر میں سب سے نیرج چوپڑا کے کارنامہ کو سلام کیا۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے نیرج چوپڑا کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ ایک بے مثال جیت ہے۔

آپ کا بھالا پھینک میں جیتا ہوا سونا کئی رکاوٹوں کو توڑتا ہے اور تاریخ رقم کرتا ہے۔

آپ نے اپنے پہلے اولمپک میں ہندوستان کو پہلی بار ٹریک اینڈ فیلڈ میں میڈل دلایا ہے۔ آپ کا کرتب ہمارے نوجوانوں کو ترغیب دے گا۔ ہندوستان پرجوش ہے۔

پرخلوص مبارکباد۔‘‘ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس جیت پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ٹوکیو میں تاریخ رقم کی گئی ہے۔

نیرج چوپڑا نے آج جو حاصل کیا ہے اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ نوجوان نیرج نے غیر معمولی طور پر بہترین مظاہرہ کیا ہے۔

انھوں نے قابل ذکر جنون کے ساتھ کھیلا اور غیر معمولی صبر کا دکھایا۔ گولڈ جیتنے کے لیے انھیں مبارکباد۔‘

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی سوشل میڈیا پر انھیں مبارکباد پیش کی ہے۔

اس موقع پر راہل گاندھی نے لکھا ہے ’’نیرج چوپڑا کو سلام! آج آپ کے لیے ایک ارب دل دھڑک رہے ہیں۔

اور ہم میں سے سبھی آپ کی کامیابی پر فخر کر رہے ہیں۔‘‘ پرینکا گاندھی نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈ پر لکھا ہے ’’نیرج چوپڑا نے گھر گولڈ لایا! کیا لاجواب کارکردگی رہی۔

ایک نئی تاریخ رقم ہوئی۔ ہندوستان آپ پر فخر کرتا ہے۔ مبارکباد۔‘‘

گاوں میں جشن 

 نیرج چوپڑا کا تعلق ہریانہ سے ہے،ایتھلیٹیکس فیڈریشن آف انڈیا  نے ان کے گاوں کھندرا میں ایک بڑی اسکرین کا انتظام کیا تھا۔جس پر گاوں والوں نے ایک ساتھ اس مقابلہ کو دیکھا تھا۔

اس کے والد نے اس کارنامہ کے بعد کہا کہ ’میں بہت خوش ہوں کہ میرے بیٹے کی کوششوں سے ملک کا خواب پورا ہوا۔ اس کی تربیت کی سطح کو دیکھنے کے بعد ، ہمیں اس تمغے کا یقین تھا۔

‘‘پی ٹی اوشا  نے کہا ’شاباش 

ہندوستان کی اڑن پری پی ٹی اوشا نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں ،آج نیرج نے میرا خواب پورا کردیا۔ شاباش بیٹا۔

یاد رہے کہ پی ٹی اوشا اولمپکس میں گولڈ سے چوک گئی تھیں۔

 ششی تھرور  نے کہا  ملک کو فخر ہے 

ممتاز سیاستداں اور کانگریس کے لیڈر ششی تھرور نے کہا ہے کہ نیرج چوپڑا ، جو پہلے راؤنڈ کے آغاز سے ہی ٹاپ پوزیشن پر تھے ،انہوں نے ہندوستان کو آزادی کے بعد ایتھلیٹکس کا پہلا اولمپکس میڈل دیا ہے! آخر کار ہندوستان نے گولڈ میڈل کیٹیگری میں داخلہ لیا۔ مبارک ہو نیرج چوپڑا! ہندوستان کو آپ پر فخر ہے!