نمیبیا سپر 12 میں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-10-2021
 نمیبیا نے آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سپر 12 میں
نمیبیا نے آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سپر 12 میں

 

 

شارجہ:  نمیبیا نے آئرلینڈ کا 126رنز کا ہدف 18اعشاریہ 3 اوورز میں حاصل کرکے فائنل 12 میں جگہ بنالی۔ آئرلینڈ کے کپتان اینڈ بلبائرن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 125رنز ہی بناسکی۔

 جمعے کے روز کھیلے گئے فرسٹ راؤنڈ کے پہلے میچ میں آئر لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ آئر لینڈ کی جانب سے پال اسڑلنگ 38 اور کیون اوبرائن 25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔جواب میں نمیبیا نے 126 رنز کا ہدف با آسانی 19ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا اور یوں وہ سپر 12 مرحلے میں پہنچ گیا۔

نمیبیا کی جانب سے کپتان اراسمس نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 53 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ اس کے علاوہ ڈیوڈ ویزے نے 28 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی کامیابی میں مدد کی۔

 نمیبیا سپر 12 مرحلے میں گروپ 2 میں شامل ہوگیا ہے جہاں پہلے ہی پاکستان، بھارت، اسکاٹ لینڈ، افغانستان اور نیوزی لینڈ موجود ہیں۔

 پہلے راؤنڈ میں آج دوسرا میچ سری لنکا اور نیدرلینڈ کے درمیان جاری ہے تاہم سری لنکا پہلے کی سپر 12 کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے اور گروپ 1 کا حصہ ہے۔

 گروپ 1 میں انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز، بنگلادیش اور سری لنکا شامل ہیں۔