مونٹی پنیسر بھی مقبوضہ کشمیر پریمیئر لیگ 2021 سے دستبردار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
مونٹی پنیسر
مونٹی پنیسر

 

 

آواز دی وائس : نئی دہلی

پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں کرکٹ لیگ کے انعقاد کو ایک اور جھٹکا لگا ہے جب ہندوستان کے اعتراض کے بعد انگلینڈ کے سابق اسپنر مونٹی پنیسر نے مقبوضہ کشمیر پریمیئر لیگ 2021 سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ کشمیر پریمیئر لیگ میں حصہ لینے والے کسی بھی کرکٹر کو مستقبل میں ہندوستان میں کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

پاکستان کے یوٹیوب چینل اسپورٹس یاری سے بات کرتے ہوئے مونٹی پنیسر نے کہا کہ بی سی سی آئی نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ اگر وہ  پاکستان کی کشمیر پریمیئر لیگ میں حصہ لیتے ہیں تو انہیں اس کے نتائج کے طور پر مستقبل میں ہندوستان کو ویزا جاری نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی ملک میں کام کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

اسپنر نے کہا کہ یہ میرے اسپورٹس جرنلسٹ کیریئر کا آغاز ہے، میں پوری دنیا میں براڈ کاسٹنگ اور کمنٹری کرنا چاہتا ہوں، مجھےہندوستان میں جو بھی موقع یا کام ملے، میں اس میں دلچسپی رکھتا ہوں اور اس حوالے سے اپنے کیریئر کو خطرے میں نہیں ڈال سکتا کیونکہ ایسا فیصلہ لینے کے نتیجے میں مجھے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا۔