ہاکی کپتان منپریت کو کیا مودی نے فون

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-08-2021
مودی نے کی حوصلہ افزائی
مودی نے کی حوصلہ افزائی

 

 

آواز دی وائس: نئی دہلی

 ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستانی ہاکی ٹیم یوں تو سیمی فائنل میں آج بیلجیئم سے ہار گئی ہے لیکن ابھی برونز میڈل کی امید باقی ہے۔

آج وزیر اعظم نریندر مودی نے نہ صرف سیمی فائنل میچ ٹی وی پر دیکھا بلکہ اس دوران ٹیوٹر پر ہاکی ٹیم کی حوصلہ افزائی بھی کی تھی۔

ہندوستانی ٹیم کے میچ ہارنے کے بعد  بھی مودی مایوس نہیں ہوئے اور انہوں نے ہاکی ٹیم کے کپتان کپتان منپریت سنگھ سے بات کی مردوں کی ہاکی ٹیم کو کانسی کے تمغے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اولمپکس ہاکی میں گولڈ کا خواب ٹوٹ گیا لیکن میڈل کی جنگ جاری ہے۔ وزیر اعظم مودی نے  ٹیم انڈیا کی حوصلہ افزائی کے لیے یہ اہم قدم اٹھایا اور کپتان منپریت سنگھ سے بات کی۔

کسی بھی کپتان کے لیے یہ بہت بڑی بات ہوگی کہ ملک کا وزیر اعظم ایک میچ ہارنے کے باوجود اس بات کا حوصلہ دے رہا ہے کہ ہار اور جیت زندگی کا حصہ ہیں۔ ساتھ ہی اگلے میچ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرے۔

ہندوستانی ٹیم کے میچ ہارنے کے بعد  بھی مودی مایوس نہیں ہوئے اور انہوں نے ہاکی ٹیم کے کپتان کپتان منپریت سنگھ سے بات کی مردوں کی ہاکی ٹیم کو کانسی کے تمغے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مودی کا مقصد  ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ 

انہوں نے اس سے قبل میچ کے دوران ایک ٹیوٹ کیا تھا کہ میں بھی ہاکی کا سیمی فائنل دیکھ رہا ہوں اور ٹیم انڈیا کے لیے نیک خواہشات۔

 

 اس کے بعد جب ہندوستان کو میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تو اس کے بعد بھی مودی نے حوصلہ  افزائی کے لیے ٹیوٹ کیا۔