ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم کی آسٹریلین حریف کے خلاف کامیابی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 12-06-2022
ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم کی آسٹریلین حریف کے خلاف کامیابی
ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم کی آسٹریلین حریف کے خلاف کامیابی

 

 

اسلام آباد:پاکستان کی پہلی مسکڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر انیتا کریم نے آسٹریلوی حریف یونیہا کو شکست دے دی ہے۔ انیتا کریم کے بھائی علومی کریم نے ٹوئٹر پر مقابلے کے فوراً بعد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں ہونے والی فیئر ٹیکس فائٹ پروموشن میں انیتا ایک اور ڈبلیو حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔‘

علومی کریم جو خود بھی ایک ایم ایم اے فائٹر ہیں، نے انیتا کریم کو مبارک باد دیتے ہوئے مزید لکھا کہ ’انیتا کریم پاکستان کی پہلی اور دنیا کی ان چند خواتین میں سے ہیں جنہوں نے مشہور لمپینی سٹیڈیم میں فائٹ کی۔

‘ آرم کلکٹر کے طور پر جانی جانے والی مکس مارشل آرٹس فائٹر انیتا کریم کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔ ان کی جانب سے فائٹ جیتے جانے پر سوشل میڈیا صارفین بھی کافی پرجوش دکھائی دیے جس کا اظہار ان کی پوسٹس اور کمنٹس میں نظر آتا ہے۔

مکسڈ مارشل آرٹ ایک خطرناک کھیل ہے جس میں عام طور پر خواتین حصہ نہیں لیتیں لیکن گلگت بلتستان کی انیتا نہ صرف اس کھیل کی طرف آئیں بلکہ خود کو ایک بہترین کھلاڑی بھی کے طور پر بھی منوایا۔ ایک اور ٹوئٹر صارف طارق شاہ نے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا ’انیتا کریم پاکستان کا غرور‘۔