قومی کھیل ایوارڈز 2022 کی آخری تاریخ میں توسیع

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 28-09-2022
  قومی کھیل ایوارڈز 2022 کی آخری تاریخ میں توسیع
قومی کھیل ایوارڈز 2022 کی آخری تاریخ میں توسیع

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت نے قومی کھیل ایوارڈز کے لیے  27 اگست 2022 کو  درخواستیں طلب کیں جن میں میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈز، ارجن ایوارڈ، درون آچاریہ ایوارڈ، دھیان چند ایوارڈ، راشٹریہ کھیل پروتساہن پرسکار (آر کے پی پی) اور مولانا ابوالکلام آزاد (ایم اے کے اے) ٹرافی برائے سال 2022   شامل ہیں ۔نوٹیفیکیشنز  کووزارت کی ویب سائٹ(www.yas.nic.in)پراپ لوڈ  کیا گیا تھا ۔

درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 27 ستمبر 2022 سے بڑھا کر یکم اکتوبر 2022 (ہفتہ) کر دی گئی ہے۔ ایوارڈ کے لیے اہل کھلاڑیوں/ کوچز/ اداروں/ یونیورسٹیوں سے درخواستیں طلب کی جاتی ہیں۔ ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ خود سے مخصوص پورٹلdbtyas-sports.gov.in پر آن لائن درخواست دیں۔

انڈین اولمپک ایسوسی ایشن / اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا / تسلیم شدہ نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز / اسپورٹس پروموشن بورڈز / ریاستی اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی حکومتوں وغیرہ کو بھی اسی کے مطابق مطلع کیا جاتا ہے۔ یکم اکتوبر 2022 (ہفتہ) کے بعد موصول ہونے والی نامزدگیوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔