نیرج چوپڑا سمیت 11 کھلاڑیوں کومیجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 13-11-2021
نیرج چوپڑا سمیت 11 کھلاڑیوں کومیجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ
نیرج چوپڑا سمیت 11 کھلاڑیوں کومیجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ

 

 

ممبئی: گزشتہ چار سالوں میں کھیلوں کے میدان میں شاندار کام کرنے والے ہندوستانی کھلاڑیوں کو آج قومی کھیل ایوارڈ 2021 سے نوازا جا رہا ہے۔

ہندوستانی صدر رام ناتھ کووند راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک پروگرام میں ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے برچھی پھینکنے والے نیرج چوپڑا سمیت 11 کھلاڑیوں کو 2021 کا میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ دیاگیا۔

ہریانہ کے نیرج چوپڑا ٹوکیو اولمپکس 2021 میں ایتھلیٹکس میں ملک کے لیے ٹریک اینڈ فیلڈ ایونٹ میں اولمپک میڈل جیتنے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔ انہوں نے فائنل میں 87.58 میٹر برچھی پھینک کر طلائی تمغہ جیتا۔ نیرج نے بین الاقوامی سطح پر 6 بڑے ٹورنامنٹس میں تمغے جیتے ہیں۔

اس نے 2018 میں جکارتہ ایشین گیمز، گولڈ کوسٹ کامن ویلتھ گیمز، 2017 میں ایشین چیمپئن شپ، 2016 میں ساؤتھ ایشین گیمز، 2016 میں جونیئر ورلڈ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا ہے، جب کہ اس نے 2016 میں جونیئر ایشین چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتا ہے۔

علاوہ ازیں پہلوان روی کمار،باکسر لولینا،ہاکی ٹیم کے گول کیپر آر سریجس،شوٹر اونی لیکھرا کو پیرا اولمپکس میں ان کی شاندار کارکردگی کے لیے کھیل رتن سے نوازا گیاہے۔

سمیت انٹیل نے پیرا اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور انہیں کھیل رتن ایوارڈ بھی دیا گیاہے جب کہ پرمود بھگت نے پیرا اسپورٹس میں بھی مسلسل شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انہیں کھیل رتن سے بھی نوازا گیا۔

شوٹر منیش ناروال نے پیرا اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انہیں بھی کھیل رتن سے بھی نوازا گیا۔ کرکٹر میتھالی راج ،فٹ بال کھلاڑی سنیل کھیتری،ہاکی کھلاڑی من پریت سنگھ کو کھیل رتن سے نوازا گیا۔