لندن:ثانیہ اور بیٹے کی تصویر وائرل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 10-07-2021
ثانیہ اپنے بیٹے کے ساتھ
ثانیہ اپنے بیٹے کے ساتھ

 

 

 ہندوستان کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور اُن کے بیٹے اذہان مرزا ملک کی لندن سے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے بیٹے اذہان کے ہمراہ ایک نئی تصویر شیئر کی۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں ثانیہ اور اذان مرزا ملک بہت خوش نظر آرہے ہیں جبکہ دونوں نے ایک جیسے جوتے پہنے ہوئے ہیں۔

 ثانیہ مرزا نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میچنگ اور جیت۔‘ خیال رہے کہ ثانیہ مرزا اس وقت تیسرے گرینڈ سلیم ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے برطانیہ کہ شہر لندن میں موجود ہیں جہاں ان کا ننھا بیٹا اذہان بھی ان کے ہمراہ ہے۔

 یاد رہے کہ پاکستان کے کرکٹ اسٹار شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ اُن کی شادی حیدر آباد میں ہوئی تھی جبکہ ولیمہ شعیب ملک کے نواحی علاقے سیالکوٹ میں ہوا تھا۔ کھیلوں کی دُنیا کے اس جوڑی کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے