کیوں رو پڑے عرفان پٹھان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-01-2022
لیجنڈز لیگ کرکٹ: جانئے کیوں رو پڑے عرفان پٹھان
لیجنڈز لیگ کرکٹ: جانئے کیوں رو پڑے عرفان پٹھان

 

 

 مسقط : عمان میں لیجنڈز لیگ کرکٹ میں انڈیا مہاراجاس اور ورلڈ جائنٹس کے درمیان انتہائی دلچسپ میچ کھیلا گیا۔ انڈیا مہاراجہ کی ٹیم کو میچ میں آخری گیند پر شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔اس شکست نے ہندوستانی کرکٹ کے پٹھان یعنی عرفان پٹھان کا دل توڑ دیا اور وہ ٹیم کی ناکامی پر رو پڑے۔میچ میں جان ڈالنے کا کام کرنے کے بعد وہ آخری بال پر جیت کی دہلیز پار نہیں کراسکے۔

ورلڈ جائنٹس نے آخری اوور میں بریٹ لی کی شاندار کارکردگی سے یہ میچ 5 رنز سے جیت لیا۔ اگرچہ عرفان پٹھان نے اپنی پرفارمنس سے مداحوں کے دل جیت لیے۔ تقریباً ہارے ہوئے میچ میں جان لانے کا کام عرفان پٹھان نے کیا اور صرف 21 گیندوں پر 56 رنز بنائے۔

عرفان پٹھان نے 266.67 کے اسٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی اننگز کے دوران 6 چھکے اور 3 چوکے لگائے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ہندوستانی مہاراجاس کو آخری اوور میں جیت کے لیے 8 رنز درکار تھے۔ تاہم بریٹ لی کی گیند پر جیسے ہی عرفان پٹھان کا وکٹ گرا، ٹیم انڈیا کی جیت کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔

انڈیا مہاراجہ کی ٹیم آخری اوور میں صرف 2 رنز بنا سکی۔ میچ میں ورلڈ جائنٹس کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنائے۔ اس کے ساتھ ہی نمن اوجھا نے انڈیا مہاراجہ کی جانب سے 51 گیندوں میں 95 رنز کی اننگز کھیلی۔ 45 رنز بھی کپتان یوسف پٹھان کے بلے سے آؤٹ ہوئے۔