کیٹ مڈلٹن، ومبلڈن کی واپسی پر خوش

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 03-07-2021
کیٹ مڈلٹن
کیٹ مڈلٹن

 

 

ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن نے عالمی وبا کورونا وائرس کے پیشِ نظر منسوخ ہونے والے ومبلڈن ٹورنامنٹ کی واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیٹ مڈلٹن کے ومبلڈن کے حالیہ دورے کی چند تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔ آفیشل اکاؤنٹ کی جانب سے یہ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے بیان جاری کیا گیا ہے کہ ’پچھلے سال منسوخ ہونے والے ومبلڈن ٹورنامنٹ کی واپسی پر مداحوں اور کھلاڑیوں کو ان مشہور میدانوں میں واپس دیکھنا حیرت انگیز ہے۔‘

بیان میں AELTC کی مقامی برادری کے لیے خدمات کی تعریف کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ’اور اگرچہ پچھلے سال ٹورنامنٹ نہیں ہوسکا لیکن AELTC نے اپنی مقامی برادری میں ناقابل یقین کام جاری رکھا۔‘ پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا گیا کہ ’ونگ فیلڈ کچن کے ذریعے پورا سال روزانہ کی بنیاد پر دن میں 200 ضرورت مندوں کو گرم کھانا مہیا کرتے رہے۔‘ (ایجنسی ان پٹ )