عارف اولمپکس کے لیے کوالیفائی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-11-2021
کشمیر: عارف خان بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 کے لیے کوالیفائی
کشمیر: عارف خان بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 کے لیے کوالیفائی

 

 

سری نگر۔ کشمیر کے الپائن اسکئیر عارف خان نے بیجنگ میں منعقد ہونے والے آئندہ سرمائی اولمپکس 2022 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

 عارف نے دبئی میں کوالیفائنگ الپائن اسکیئنگ ایونٹ کے دوران گیمز میں اپنی جگہ حاصل کی۔ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اپنے ٹویٹر پر عارف کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا، ’’مبارک ہو عارف، بیجنگ 2022 کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے بہت اچھا ہے۔ ہم سب آپ کے ساتھ ہوں گے۔

لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے بھی اس کامیابی پر عارف خان، سپورٹس کونسل اور محکمہ یوتھ سروسز سپورٹس کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس میں ان کی کارکردگی تمغہ جیتنے والی ثابت ہوگی۔

۔ فاروق خان نے ایک بیان میں کہا، "ٹریننگ اور کوچنگ کی سہولیات کے ساتھ عالمی معیار کے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچےکو منظم کئے جانے کے سبب نتائج سامنے آرہے ہیں ۔ زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو قومی اور بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کے لیے منتخب کیا جا رہا ہے۔

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر نے عارف کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے انتخاب کو ملک کے لیے قابل فخر لمحہ قرار دیا۔

 ایل جی آفس نے ٹویٹ کیاکہ'اسکائر عارف خان کو بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 کے لیے کوالیفائی کرنے پر مبارکباد۔ یہ پورے ملک کے لیے قابل فخر لمحہ ہے۔ عارف کو بہترین درجے کے کوچ اور معاون عملہ کے ذریعے عالمی معیار کی تربیت کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ میں اس کے لیے کھیل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

 بیجنگ سرمائی اولمپکس 4 سے 20 فروری تک بیجنگ اور عوامی جمہوریہ چین کے ہمسایہ چین کے صوبے ہیبی کے قصبوں میں ہونے والے ہیں۔