جسپریت بمبرا دولہا بن گئے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-03-2021
نئی جوڑی
نئی جوڑی

 

 

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر جسپریت بمبرا نے اپنی زندگی کی نئی باری کا بھی آغاز کردیا ہے۔جسپریت بمبرا نے اپنے ٹیوٹر اکاونٹ پر اپنی شادی کی خبر اور تصاویر شئیر کیں ہیں۔ ان کی شریک حیات سنجنا گنیشن ہیں جو خود ٹیلی ویژن کی اینکر ہیں۔

دوماہ قبل سنجنا نے بمبرا کے چار فوٹو ٹیوٹر پر ایک پوسٹ میں شئیر کئے تھے ۔جس کے بعد ایک صارف نے انہیں مبارک باد بھی دیدی تھی۔ اب جبکہ ٹیم انڈیا کے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ سے بمبرا نے خود کو الگ کیا تھا تو اس بات کی امید تھی کہ ان کی شادی کی تاریخ قریب ہے۔ وہی ہوا اب یہ خبر آگئی ہے۔سنجانا آئی پی ایل میں میچ کی میدان سے رپورٹ دیا کرتی ہیں۔