جاپان اولمپکس: خالی اسٹیڈیمز میں ہونگے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
کورونا کا اثر
کورونا کا اثر

 

 

ٹوکیو۔ رواں سال جولائی میں جاپان میں ہونے والے سمر اولمپکس اور پیرالمپکس کو غیر ملکی تماشائیوں کے بغیر کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جاپانی حکومت کا کہنا ہے کہ عوام کو کئی ممالک میں کوویڈ-19 کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے سبب غیر ملکی تماشائیوں کی آمد پر تحفظات ہیں۔ دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کے باعث جہاں کئی کھیلوں کی سرگرمیاں منسوخ کی گئیں وہیں گزشتہ سال جاپان میں ہونے والے اولمپکس گیمز کو بھی ایک سال کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا۔

یہ گیمز اب جولائی میں ہوں گے لیکن مہلک وبا کے باعث جاپان کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے غیر ملکی شائقین اولمپکس اور پیرالمپکس کو دیکھنے کے لیے ٹوکیو نہیں آئیں گے۔

جاپان کی حکومت کے لیے کھیلوں کے سب سے بڑے میلے میں غیرملکی فینز کو خوش آمدید کہنا ممکن نہیں ہوگا۔نیوز ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کی مختلف اقسام کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا۔