جموں و کشمیر: دو بین الاقوامی کھیلوں کی کرے گامیزبانی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
جموں و کشمیر: دو بین الاقوامی کھیلوں کی کرے گامیزبانی
جموں و کشمیر: دو بین الاقوامی کھیلوں کی کرے گامیزبانی

 

 

آواز دی وائس، سری نگر

اس سال جموں اور کشمیر میں دو بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی کرنے والا ہے۔ جموں و کمشیر کےاسپورٹس کونسل کےعہدیداروں نےبتایا کہ اس سال جموں و کشمیر16قومی سطح کی چیمپئن شپ کی میزبانی کرنے والا ہے۔

ان میں سے دو بین الاقوامی مقابلے بھی شامل ہیں۔ ان میں سے ایک مقابلہ سری نگر میں منعقد ہوگا جب کہ دوسرا جموں ڈیویزن میں۔ سری نگر میں جونیئر ایشین پینک سلات (Asian Pencak Silat ) چیمپئن شپ کھیلا جائے گا جب کہ جموں میں بین الاقوامی شطرنج مقابلہ(international chess festival ) کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ پہلی بارجموں وکشمیرمیں دو بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی کر رہا ہے،جن میں سے جونیئرایشین پینکاک سلات چیمپئن شپ یکم ستمبر سے 04 ستمبر 2022 تک سری نگر میں منعقد کی جائے گی اور بین الاقوامی شطرنج کا مقابلہ جموں میں 20 اگست سے 28 اگست2022 تک منعقد کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں ایک حکام نے بتایا کہ جونیئرایشین پینکاک سلات چیمپئن شپ میں تقریباً 15ممالک کے ایتھلیٹس شرکت کریں گے۔ 

 جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل اس سال جموں و کشمیر میں تقریباً 16 قومی سطح کی چیمپئن شپ کی میزبانی کرنے والی ہے ۔

اہلکار نے مزید کہا کہ ہندوستان کے لئے سینئر باڈی بلڈنگ چمپئن شپ بھی اس سال دسمبر کے مہینے میں جموں میں منعقد ہوگی۔

  جون  میں سری نگر میں نیشنل ویٹرن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ ہونے جا رہی ہےجب کہ نومبر کے مہینے میں سری نگر میں ایک سینئر نیشنل ووشو چیمپئن شپ کا مقابلہ ہوگا۔

اہلکار کا کہنا تھا کہ ان کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کا مقصد جموں و کشمیر میں کھیلوں کی ممکنہ صلاحیت کو استعمال کرنا ہے تاکہ پوری دنیا میں یہاں کے باشندے اپنی کھیلوں کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکیں۔