ہندوستان نواز رمیز راجہ کو کرکٹ کا کرتا دھرتا بنانا غلط ہے۔ سرفراز نواز ‘

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-09-2021
پاکستان کے سابق فاسٹ بالرسرفراز نواز
پاکستان کے سابق فاسٹ بالرسرفراز نواز

 

 

لندن:پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چئیرمین بنائے جانے کے فیصلے کی شدید مخالفت کی ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز کا لندن میں پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ ہندوستان نواز رمیز راجہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بنانا کسی طور پر بھی درست نہیں ہو گا، رمیز راجہ نے بگ تھری منصوبے میں ہندوستان کی بھرپور حمایت کی تھی۔

سرفراز نواز کے مطابق رمیز راجہ کی جگہ ماجد خان، سلیم الطاف، ظہیر عباس اور جواد خان موزوں امیدوار ہیں۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ ادارہ جاتی کرکٹ بحال کی جائےکیوں کہ کھلاڑی بھیک مانگنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

سرفراز نواز کا احسان مانی کے بطور چیئرمین مزید کام کرنے سے متعلق انکار پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ احسان مانی کو عمران خان کی بات مانتے ہوئے ورلڈ کپ تک اپنے عہدے پر کام کرنا چاہیے تھا۔ خیال رہے کہ پاکستان  وزیراعظم عمران خان نے رمیز راجہ کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تقرری کی منظوری دے دی ہے۔