آئی پی ایل :چینئی کو لگاتار تیسری شکست

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-04-2022
آئی پی ایل :چینئی کو لگاتار تیسری شکست
آئی پی ایل :چینئی کو لگاتار تیسری شکست

 


آواز دی وائس : اتوار کو آئی پی ایل میں پنجاب کنگز  نے چنئی سپر کنگز کو 54 رنز سے شکست دی۔ پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے تھے۔ لیام لیونگسٹون (60) ٹاپ اسکورر رہے۔ جبکہ شیکھر دھون (33) اور جیتیش شرما نے 26 رنز بنائے۔ چینئی کی جانب سے کرس جارڈن اور ڈوین پریٹوریس نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

۔ 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سی ایس کے صرف 126 رنز بنا سکی اور میچ ہار گئی۔ شیوم دوبے نے سب سے زیادہ 57 رنز بنائے۔ دھونی نے 28 گیندوں میں 23 رنز بنائے۔ پنجاب کی جانب سے راہول چاہر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ 2-2 وکٹیں لیام لیونگسٹون اور ویبھو اروڑہ کے کھاتے میں آئیں۔

 آئی پی ایل کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب چنئی سپر کنگز کو لگاتار پہلے تین میچوں میں شکست ہوئی ہے۔ دھونی نے ٹورنامنٹ کے آغاز سے صرف دو دن قبل چینئی کی قیادت چھوڑ دی تھی اور رویندر جڈیجہ کو ٹیم کا نیا کپتان بنایا گیا تھا۔ تاہم جڈیجہ نہ تو کپتانی میں کچھ کمال دکھا سکے اور نہ ہی بطور کھلاڑی اپنی کارکردگی دیکھنے کو ملے۔