آئی پی ایل : لکھنؤ کو چنئی نے دی شکست

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 31-03-2022
آئی پی ایل : لکھنؤ  کو چنئی نے ہرایا
آئی پی ایل : لکھنؤ کو چنئی نے ہرایا

 


ممبئی : آئی پی ایل کا ساتواں میچ چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) اور لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کے درمیان بریبورن اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سی ایس کے نے ایل ایس جی کو 211 کا ہدف دیا۔ ایل ایس جی نے یہ ہدف 20ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ ایک موقع پر ایل ایس جی ہارتی دکھائی دے رہی تھی لیکن ایون لیوس نے تیز ترین ففٹی لگا کر ہدف حاصل کر لیا۔ لیوس نے 55 رنز بنائے اور انہیں نوجوان بلے باز آیوش بدونی نے سپورٹ کیا۔ بدونی نے 9 گیندوں میں 19 رنز بنا کر فتح کو آسان بنا دیا۔ چنئی سپر کنگز کے اسٹار کھلاڑی ڈوین براوو آئی پی ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔ براوو نے دیپک ہڈا کو آؤٹ کر کے یہ ریکارڈ بنایا۔ ان سے پہلے اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ ممبئی انڈینز کے سابق فاسٹ بولر لاستھ ملنگا (170) کے پاس تھا۔

دھونی 19ویں اوور میں بلے بازی کے لیے آئے اور چھکا لگا کر اپنا کھاتہ کھولا۔ اس کے ساتھ وہ آئی پی ایل کے 19ویں اوور میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔ 19ویں اوور میں ماہی نے اب تک 36 چھکے لگائے ہیں۔ آر سی بی کے سابق اسٹار اے بی ڈی ویلیئرز نے بھی 36 چھکے لگائے۔

تیسرے نمبر پر آندرے رسل (26) اور چوتھے نمبر پر کیرون پولارڈ (24) ہیں۔ دھونی نے میچ میں 6 گیندوں میں ناقابل شکست 16 رنز بنائے۔ اپنی اننگز کا 15واں رن بنانے کے ساتھ ہی انہوں نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اپنے 7000 رنز بھی مکمل کر لیے۔ دھونی اس فارمیٹ میں 7000 رنز بنانے والے ہندوستان کے چھٹے کھلاڑی بن گئے۔ ان سے پہلے ویرات کوہلی (10326)، روہت شرما (9936)، شیکھر دھون (8818)، رابن اتھپا (7120) کا نام آتا ہے۔ ساتھ ہی، آئی پی ایل کی تاریخ میں پہلی بار دھونی نے چھکا لگا کر کھاتہ کھولا۔

چنئی نے پہلے 10 اوورز میں لکھنؤ سے دو آسان کیچ گرائے۔ پہلا کیچ معین علی نے چھٹے اوور میں چھوڑا۔ اس وقت ڈی کاک (30) پر بیٹنگ کر رہے تھے۔ دوسرا کیچ تشار دیشپانڈے نے 8ویں اوور کی آخری گیند پر کے ایل راہل کو چھوڑا۔ کے ایل اس وقت 36رنز پر کھیل رہے تھے۔شیوم دوبے نے بیٹنگ کرتے ہوئے 30 گیندوں میں 49 رنز بنائے۔ دوبے چھکا لگا کر اپنی نصف سنچری مکمل کرنا چاہتے تھے لیکن اویش خان نے ڈیپ مڈ وکٹ پر ایون لیوس کے ہاتھوں ان کا کیچ تھما دیا۔

آئی پی ایل پی ایل کے اس سیزن میں ٹاس بہت اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ہر ٹیم ٹاس جیت کر فیلڈنگ کو ترجیح دیتی ہے۔ وانکھیڑے اسٹیڈیم میں چنئی اور لکھنؤ دونوں ٹیموں نے پہلے بلے بازی کی اور میچ ہار گئے۔ بریبورن اسٹیڈیم کی صورتحال بھی مختلف نہیں ہے۔ یہاں بھی ٹاس جیتنے والی ٹیم کو پہلے گیند کرنے کا فائدہ ہے۔ لیکن، جدیجا مسلسل دوسری بار ٹاس کے معاملے میں بدقسمت رہے۔ اس سے قبل وہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف اپنی کپتانی کے ڈیبیو میچ میں بھی ٹاس ہارے تھے۔