آئی پی ایل : حیدرآباد نے بنگلورو کو ہرایا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 06-10-2021
آئی پی ایل
آئی پی ایل

 

 

دبئی : آئی پی ایل میں ٹورنامنٹ کا 52 واں میچ بدھ کو رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) اور سن رائزرز حیدرآباد (ایس آر ایچ) کے درمیان کھیلا گیا۔ جہاں حیدرآباد نے آخری اوور میں سنسنی خیز فتح درج کی ، میچ 4 رنز سے جیت لیا۔ میچ میں ، حیدرآباد نے 141/7 اسکور کیا تھا اور 142 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ، بنگلورو صرف 137/6 سکور کر سکا اور میچ ہار گیا۔

 بنگلور کے لیے بری شروعات آر سی بی کی پہلی وکٹ کپتان کوہلی (5) کی صورت میں گری۔ ان کی وکٹ بھونیشور کمار نے پہلے اوور کی آخری گیند پر لی۔ کوہلی کے بعد ڈینیئل کرسچین (1) بھی کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکے۔ بنگلورو کو سریکر بھرت (12) کی شکل میں تیسرا جھٹکا ملا۔ کین ولیم سن نے ایس آر ایچ کے لیے چوتھی کامیابی میکسویل (40) کو رن آؤحٹ کرکے حاصل کی۔

پاور پلے تک آر سی بی کا اسکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 37 رنز تھا۔ آر سی بی کی اننگز کے چوتھے اوور میں سدھارتھ کول نے بغیر کوئی رن دیئے 1 وکٹ حاصل کی۔عمران ملک نے اپنی پہلی آئی پی ایل وکٹ شریکر بھرت کی شکل میں لی۔گلین میکسویل اور دیودت پڈیکل نے چوتھی وکٹ کے لیے 44 گیندوں میں 54 رنز کی شراکت کی۔دیودت پڈککل نے 52 گیندوں پر 41 رنز بنائے۔ ان کی وکٹ راشد خان کے کھاتے میں آئی۔

 حیدرآباد ایک بار پھر مایوس پہلے کھیلتے ہوئےحیدرآبادنے اچھی شروعات نہیں کی اور دوسرے اوور میں ابھیشیک شرما (13) نے جارج گارٹن کو اپنی وکٹ دی۔ آر سی بی کو دوسری کامیابی ملی ہرشل پٹیل نے کین ولیم سن (31) کو بولڈ کیا۔ حیدرآباد کی آدھی ٹیم صرف 107 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی تھی۔ 20 اوورز کے کھیل میں ، ٹیم صرف 141/7 کا اسکور بنا سکی۔

 ہرشل آگے نکل آیا

ہرشل پٹیل نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے میچ میں 3 وکٹیں حاصل کیں۔ پٹیل اس سیزن میں اب تک 29 وکٹیں لے چکے ہیں۔ یہ کسی بھی سیزن میں کسی کھلاڑی کی جانب سے لی گئی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ہرشل پٹیل ایک سیزن میں ہندوستان کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ ان سے پہلے ، جسپریت بمراہ (27) نے آئی پی ایل 13 میں اور بھونیشور کمار (26) نے 2017 میں وکٹیں حاصل کیں۔

 آر سی بی کی نظر ٹاپ -2 پر ہے۔ فیز 2 اب اپنے آخری مرحلے میں آچکا ہے۔ پلے آف کے لیے ٹاپ 3 ٹیمیں مل گئی ہیں۔ ویرات کوہلی کی آر سی بی بھی ان ٹیموں میں شامل ہے۔ آج حیدرآبادبنگلور کے خلاف کسی بھی قیمت پر جیتنا چاہے گا۔ اگر بنگلورو یہ میچ جیت جاتا ہے تو وہ پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ 2 میں پہنچنے کے قریب آجائیں گے۔  بنگلور کے 12 میچوں میں 16 پوائنٹس۔ اس وقت بنگلور کے 12 میچوں میں 16 پوائنٹس ہیں۔ ساتھ ہی حیدرآباد کے علاوہ بنگلور بھی دہلی کے خلاف کھیلے گا۔ اگر بنگلور یہ دونوں میچ جیتتا ہے تو اسے 20 پوائنٹس بھی ملیں گے۔ اگر اس کا رن ریٹ اچھا ہے تو وہ ٹاپ 2 میں بھی پہنچ سکتی ہے۔

 ایک بار پھر حیدرآباد کے خلاف بنگلور کو اچھی شروعات کرنا ہوگی۔ اس کے لیے ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور دیودت پڈکل کو اپنے بلے سے رنگ شامل کرنا پڑے گا۔ دونوں کھلاڑی اس سیزن میں شاندار فارم میں ہیں۔