راجستھان رائلز کو شکست

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-04-2022
آئی پی ایل :راجستھان رائلز کو شکست
آئی پی ایل :راجستھان رائلز کو شکست

 

 

 آواز دی وائس : ملک میں گرمی  بڑھ رہی ہے اور درجہ حرارت  آسمان پر جارہا ہے وہیں کرکٹ کے میدان میں  بھی گرمی بڑھتی جارہی ہے۔  آئی پی ایل  میں مقابلے اب شباش پر ہیں ۔گجرات ٹاٹنس نے شاندار چوتھی درج کرتے ہوئے راجستھان رائلس کو 37 رنوں سے شکست دی ۔ گجرات ٹائٹنس نے پہلے کھیلتے ہوئے چار وکٹ کے نقصان پر 192 رنز بنائے جبکہ جواب میں راجستھان نو وکٹ پر 155 رن ہی بنا پائی۔ واضح رہے آج کی جیت کے پیچھے کپتان ہاردک پانڈیا کی شاندار بلے بازی رہی۔ کپتان ہاردک پانڈیا (87)، ابھینو منوہر (43) اور ڈیوڈ ملر (31) کی شاندار اننگز کی بدولت گجرات ٹائٹنز نے 2022 کے آئی پی ایل کے 24ویں میچ میں راجستھان رائلز کے خلاف 20 اووروں میں چار وکٹ کے نقصان پر 192 رنز کا بڑا سکور بنایا۔ٹاس ہارنے کے بعد گجرات نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے خراب شروعات کی۔ ٹیم نے 15 کے اسکور پر اپنی دو وکٹیں گنوا دیں۔ 12 کے اسکور پر میتھیو ویڈ جبکہ 15 کے اسکور پر وجے شنکر کی وکٹ گری۔

شمبھن گل بھی آج زیادہ رنز نہ بنا سکے اور 13 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ 55 کے اسکور پر یہ گجرات کی تیسری وکٹ تھی لیکن اس کے بعد ہاردک نے کپتان کا کردار ادا کرتے ہوئے ٹیم کو مشکل سے نکالا۔ ہاردک نے دوسرے انفارم بلے باز ابھینو منوہر کے ساتھ بڑی رفتار کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا۔ دونوں بلے بازوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 86 رنز کی اہم شراکت قائم کی جس نے ٹیم کو بڑے اسکور تک لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔ گجرات کی چوتھی وکٹ گری جب ابھینو نے 139 رنز بنائے لیکن ہاردک نے لے کو خراب نہیں ہونے دیا اور اسی رفتار سے اننگز کو جاری رکھا۔ اس میں ڈیوڈ ملر نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ آخر میں دونوں بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کی۔ اس کے نتیجے میں گجرات نے آخری چار اووروں میں 13 کے رن ریٹ سے 53 رنز بنائے اور راجستھان کے سامنے 193 رنز کا بڑا ہدف رکھا۔