اولمپکس کے لئے ہندوستانی کھلاڑی ٹوکیوپہنچے

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 18-07-2021
اولمپکس کے لئے ہندوستانی کھلاڑی ٹوکیوپہنچے
اولمپکس کے لئے ہندوستانی کھلاڑی ٹوکیوپہنچے

 

 

ٹوکیو

ہندوستان سے ایتھلیٹون کا جتھا اتوار کو ٹوکیو اولمپک میں حصہ لینے کے لئے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو پہنچا۔ مرکزی وزیرکھیل انوراگ ٹھاکرنے ہفتہ کے روز نئی دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 88 ارکان پر مشتمل ٹیم کو گرم جوشی سے رخصت کیاتھا۔

ان کھلاڑیوں کا جاپان کے میزبان شہر میں بھی گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔ ٹیبل ٹینس ٹیم ، جس میں شرت کمل جی، مانیکا بترا اور سوتیرتھ مکھرجی شامل ہیں ، ہنیڈا ہوائی اڈے پر ساجن پرکاش ، سری ہری نٹراج اور ماناپٹیل کو دیکھا گیا۔

پی وی سندھو ، بی سائی پرنتی ، چراغ شیٹی ،ساتویکاسائی راج رینکی ریڈی کی بیڈمیٹن ٹیم نے ہوائی اڈے پر تھمس اپ کی علامتی نشانی کے ساتھ فوٹو کھینچوائی۔ امیت رنگھل ، منیش کوشک ، وکاس کرشن ، ہنش کمار ، ستیش کمار ، ایم سی میری کوم ، سمرنجیت کور ، لولینا بورگون اور پوجا رانی سے سجی باکسنگ ٹیم ایٹیلی کے تربیتی کیمپ سے سیدھے ٹوکیو پہنچ گئی

۔ 2016 میں ریو اولمپک میں 117 کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا لیکن اس سال کل 127 ہندوستانی اتھلیٹوں نے اولمپک کے لئے کوالیفائی کیا۔