مقبوضہ کشمیر میں کرکٹ لیگ پاکستان کی نئی چال

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-08-2021
کشمیر پریمیئر لیگ پربھارت سخت:ہرشل گبز
کشمیر پریمیئر لیگ پربھارت سخت:ہرشل گبز

 

 

آواز دی وائس : نئی دہلی

 پاکستان  نے ایک اور سیاسی قدم اٹھاتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں کرکٹ کا میلہ منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے۔ مگر اب اس سے غیر ملکی کرکٹرز نے علحیدگی اختیار کرنی شروع کردی ہے کیونکہ  ہندوستان کے ساتھ  اس پر ایک تنازعہ ہے۔

جنوبی افریقہ کے سابق اسٹار ہرشل گبز نے دعویٰ کیا ہے کہ بی سی سی آئی نے کہا کہ اگر آپ اس لیگ میں کھیلتے ہیں تو پاکستان کے سیاسی ایجنڈے میں حصہ داری کے طور پردیکھا جائے گا اور ہندوستان میں داخلے پرپابندی ہوگی۔

پاکستان ،مقبوضہ کشمیرمیں ٹی ٹوئنٹی پریمیئرلیگ کرنے جارہاہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس لیگ کے لیے کئی غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی سائن کیا ہے۔ تاہم اب کئی غیر ملکی ستارے اس لیگ سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

ادھر جنوبی افریقہ کے سابق اوپنر ہرشل گبز نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ گبز نے کہا ہے کہ انڈین کرکٹ بورڈ اس پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ اگر وہ اس لیگ میں کھیلے گا تو اس کے بھارت میں داخلے پر پابندی لگا دی جائے گی۔

پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نے بھی ایسا ہی دعویٰ کیا ہے۔ گبز کے مطابق ، بی سی سی آئی نے یہ بھی کہا ہے کہ جو بھی غیر ملکی کھلاڑی پاکستان مقبوضہ کشمیر میں منعقد ہونے والی لیگ میں حصہ لے گا ، اسے مستقبل میں کبھی بھی ہندوستان میں کرکٹ سے متعلق کام نہیں ملے گا۔

گبز نے کہا کہ بی سی سی آئی نے یہ پیغام جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے سربراہ گریم سمتھ کو دیا ہے۔ سمتھ نے اسے اس کے بارے میں بتایا۔ گبز کے اس دعوے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ سخت برہم ہو گیا ہے۔ وہ ہندوستان کے موقف پر تنقید کر رہا ہے۔

پی سی بی نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی بورڈ کے دباؤ کے باوجود گبز اور سری لنکا کے تلارتنے دلشان اس لیگ میں ضرور کھیلیں گے۔ ان کے علاوہ پاکستانی بورڈ نے انگلینڈ کے سابق اسپنر مونٹی پینیسر سمیت کچھ دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی سائن کیا۔ ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ یہ کھلاڑی اس لیگ میں حصہ لیں گے یا نہیں۔

گبس اور پی سی بی کے دعوؤں پر بی سی سی آئی یا حکومت ہند کی طرف سے کوئی سرکاری بیان نہیں آیا ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ گبز پی سی بی کے تیار کردہ بیانات میڈیا کو دے رہے ہوں۔ پاکستان کی کشمیر میں کرکٹ لیگ کا انعقاد کرکٹ کے فروغ کے لیے نہیں بلکہ سیاسی تنازعہ کو جنم دینے کی کوشش ہے۔