ہندوستان ناقابل بھروسہ: جاوید میانداد کی لن ترانی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 29-03-2021
جاوید میانداد ۔عادت سے مجبور
جاوید میانداد ۔عادت سے مجبور

 

 

منصورالدین فریدی۔ نئی دہلی،کراچی

لیجئے !پاکستان کا ایک اورنمونہ میدان میں آگیا ہے۔ نام ہے جاوید میانداد۔ نام توجانتے ہی ہونگےآپ۔ چہرہ بھی پہچانتے ہیں ہم سب۔ جو پاکستانی کرکٹ میں’’اسٹریٹ فائٹر‘ کے نا م سے جانے جاتے رہے تھے۔ پاکستان کے لئے بڑی فتوحات میں ان کے بیٹ کا بہت بڑا ہاتھ رہا تھا۔ خاں طور پر ہندوستان کے خلاف شارجہ میں آخری بال پر چھکا مارنے والے میچ کو بھی یاد کیا جاتا ہے۔ لیکن اب جاوید میانداد نےکہا ہے کہ ’’۔بھارت پر بالکل بھی اعتبار مت کرو۔میں کسی خوش فہمی کا شکار ہونے کو تیار نہیں،جب کچھ طے ہوجائے گا تب ہی اس پر بات کروں گا، سیاسی فائدہ اٹھانے کیلیے بھارتی سرکار ہوائی فائر کرتی ہے‘‘۔ دونوں ممالک کےدرمیان باہمی کرکٹ روابط کی بحالی کے حوالے سے باتیں ہورہی ہیں تاہم سابق کپتان جاوید میانداد اس حوالے سے کسی بھی قسم کی خوش فہمی کا شکار ہونے کو تیار نہیں ہیں۔ایک نجی ٹی وی کو انٹرویومیں ان کا کہنا تھا کہ ۔

۔ ’’۔ بھارت کے اوپر اعتبار نہ کریں، جب کچھ شیڈول ہوجائے گا تب بات کروں گا، یہ لوگ اپنے مطلب کیلیے ہوائی فائر کرتے ہیں، ہمیں دو ٹوک الفاظ میں کہنا چاہیے کہ آنا چاہتے ہو آؤ نہیں آنا نہیں آنا تو نہ آؤ، ہمیں کوئی فکر نہیں ہے ۔الیکشن کی وجہ سے ایسی باتیں کی جاتی ہیں، ان کے نہ کھیلنے سے ہمیں کوئی نقصان نہیں ہوا، ہماری کونسی کرکٹ ختم ہوگئی۔

 درد میانداد

 میانداد کےبارے میں سب جانتے ہیں کہ میدان میں کھیل کی روح کو نچوڑنے کے مواقعات میں ملوث رہے ہیں ،کبھی ڈینس للی کو بیٹ سے مارنے کی کوشش کی تو کبھی کرن مورے کے ساتھ تو تو میں میں کی۔ حیرت کی بات تو یہ ہے کہ انہیں خود اس بات کا ملال رہا ہے کہ وہ پاکستان میں وہ مقام حاصل نہیں کرسکے جو عمران خان کو حوصل ہوا کیونکہ وہ مہاجر تھے۔ان کے کرکٹ کیرئر کے دوران عمران خان کے ساتھ سرد جنگ چلتی رہی تھی۔

 پاکستانی کرکٹ پر بھی برسے

 جاوید میاداد نےاس انٹرویو میں پاکستانی کرکٹ کو بھی کوسا۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کو فکسنگ نے تباہ کردیا، بورڈ کو جب کھلاڑیوں کے بارے میں بتاتا تو وہ میری بات نہیں سنتے تھے، باہر سے آنے والوں کو سرآنکھوں پر بیٹھایا جاتا جبکہ مقامی لوگوں کو 2 منٹ میں اٹھاکر باہر پھینک دیا جاتا ہے۔

 پاکستان ٹیم کی پرفارمنس کے حوالے سے جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ ہماری کوچنگ اچھی نہیں ہورہی، ان لوگوں کو لے کر آئیں جن کی اپنی کرکٹ اچھی رہی ہو، جو اپنی فیلڈ میں ماہر ہو وہی آگے اچھا کھیلنا سیکھا سکتا ہے، جو کچھ میں نے سیکھا میں وہی آگے سیکھانے کی کوشش کروں گا، خود سے پریشر ہٹانے کیلیے باہر سے لوگوں کو لایا گیا ہے، مقامی لوگوں کو بورڈ سے دو منٹ میں اٹھاکر باہر پھینک دیا جاتا ہے۔

awaz

جاوید میانداد اور ڈینس للی ٹکراو کا منظر

 بھیک مانگ رہے ہیں

سابق کرکٹرز جاوید میانداد کا اور بھی درد باہر آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کو کون چلا رہا ہے، جنھوں نے پاکستان کی خدمت کی وہ سابق پلیئر بھیک مانگ رہے ہیں۔ ایک سوال پر جاوید میانداد نے کہا کہ ہمیں فکسنگ نے تباہ کیا، جب آپ آؤٹ ہونے کے پیسے لیتے ہیں تو کیسے اوپر جائیں گے، لڑکوں کے فکسنگ میں پڑنے کی وجہ سے میں نے کرکٹ چھوڑی، فکسنگ میں پرفارم نہ کرنے کا پیسہ لیتے ہیں،کوچنگ بھی اسی لیے چھوڑی، ساری ٹیم کے بارے میں بورڈ کو بتایا مگر وہ مانتے ہی نہیں تھے، کھیلنے کے انداز سے ہی معلوم ہوجاتا ہے کہ آگے والا کیا کھیل کھیل رہا ہے، کئی بار تو رات کو ہی معلوم ہوجاتا تھا کہ اگلے روز میچ میں کیا ہونے والا ہے۔