رمیز راجہ چیئرمین پی سی بی ؟

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
رمیز راجہ
رمیز راجہ

 

 

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سابق قومی کرکٹر رمیز راجہ کو نیا چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور رمیز راجہ کی ملاقات ختم ہوگئی، وزیراعظم نے رمیز راجہ کو نئے چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ دے دیا۔

رمیز راجہ نے محمد حفیظ کو ‘خود غرض‘ کہہ دیا ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم نےچیئرمین پی سی بی احسان مانی کو اگلے 3سال کیلئے توسیع نہ دینے سے آگاہ کر دیا۔

عمران خان رمیز راجہ کا نام بطور ممبر بورڈ آف گورنرز کو بھجوائیں گے۔ رمیز راجہ کا بانو قدسیہ کے گھر کی ٹیوب لائٹس توڑنے کا اعتراف اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین بننے کے امیدوار رمیز راجہ وزیر اعظم ہاؤس پہنچے تھے۔

وزیراعظم نے آج رمیز راجا کو نیاچیئرمین پی سی بی تعینات کرنے سے متعلق آگاہ کیاتھا۔ وزیراعظم کا احسان مانی کو مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ ذرائع کا بتانا ہے کہ اگلے 3سال کیلئے پی سی بی کے معاملات رمیز راجہ کے سپرد کرنے پر گفتگو ہوئی۔